Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور قلندرز کا نیا مشن

Now Reading:

لاہور قلندرز کا نیا مشن

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) اور لاہور قلندرز نے پاکستان کے قومی کھیل کی بحالی اور فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم کیا ہے۔

قلندرز کی انتظامیہ نے پوری ٹیم کو کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے مقام پر اوپن ہاکی ٹرائلز میں لے جانے کے لیے وقت دیا حالانکہ اس وقت پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) زور و شور سے جاری ہے۔

اولمپیئن کلیم اللہ نے ٹرائلز کی نگرانی کی اور سلیکشن کمیٹی کے دیگر ارکان اولمپئن ناصر علی اور اولمپیئن شکیل عباسی نے کھلاڑیوں کو تکنیکی معاونت فراہم کی اور انہیں اپنے کھیل کو بہتر بنانے کے لیے ٹپس بھی دیں۔ٹرائلز نے ایک ہزار کے قریب کھلاڑیوں کو اپنی طرف متوجہ کیا اور شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان جیسے کھلاڑیوں نے شرکاء کو اپنا کھیل بہتر بنانے کی ترغیب دی۔

لاہور قلندرز کے مالک عاطف رانا اوپن ٹرائلز میں شرکت کر کے بہت خوش ہوئے۔ انہوں نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمیں معلوم تھا کہ لوگ کھیل میں دلچسپی رکھتے ہیں لیکن اس قسم کے ٹرن آؤٹ کی توقع ہم نے اپنے خوابوں میں بھی نہیں کی تھی۔ ان بہت سے کھلاڑیوں میں سے صرف 50 کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا ہمارے لیے ایک چیلنج ہوگا۔‘‘

پاکستان میں ہاکی کی بحالی مہم کے اگلے مرحلے کے بارے میں بتاتے ہوئے عاطف نے کہا کہ اسی طرح کے ٹرائل لاہور میں بھی ہوں گے۔ اس کے بعد دونوں شہروں سے دو اسکواڈ بنائے جائیں گے اور وہ ایک دوسرے کے مقابلوں کی سیریز میں آمنے سامنے ہوں گے۔

Advertisement

لاہور قلندرز کے ہائی پرفارمنس سینٹر کے ڈائریکٹر سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کو بھی ٹرائلز میں ہاکی کھیلتے ہوئے دیکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے لیے غیر ملکی کوچز کے بجائے بنیادی سہولیات کی فراہمی زیادہ اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ٹیمیں غیر ملکی کوچز سے نہیں بلکہ سسٹم سے بنتی ہیں۔ اگر کسی کھلاڑی کو کھانے اور پریکٹس کی سہولیات ملیں تو وہ خود بخود اسٹار بن جاتا ہے۔‘‘

قلندرز کے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی واپس جانے سے قبل زمان اور آفریدی نے بھی ہاکی اسٹک سے اپنی قسمت آزمائی۔دریں اثنا، ہاکی لیجنڈ اصلاح الدین نے پی ایچ ایف کے سیکریٹری جنرل اور سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر حیدر حسین کی قومی کھیل کے فروغ اور ترقی کے لیے ان کی کوششوں کی تعریف کی۔

حیدر حسین نے قومی کھیل کے فروغ میں کارپوریٹ سیکٹر کے کردار کی اہمیت کو تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے لاہور قلندرز کے ساتھ جو شراکت داری قائم کی ہے وہ ہاکی کی خدمت کرے گی اور لاہور قلندرز ہاکی میں بہترین ٹیلنٹ تلاش کر کے سامنے لائے گی جیسا کہ اس نے کرکٹ میں کیا ہے۔

ایک ویڈیو پیغام میں اولمپیئن توقیر ڈار نے کھیل کی بحالی کے حوالے سے لاہور قلندرز کے اقدام کو بھی سراہا، جس پر کئی دہائیوں تک پاکستان کا راج تھا۔

انہوں نے لاہور اور اس کے گردونواح سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ پنجاب میں ہونے والے آئندہ ٹرائلز میں بھی شرکت کریں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ صوبے کے بہترین ٹیلنٹ کو کراچی کے خلاف میچوں میں پیش کیا جائے۔

انہوں نے کہا، ’’کراچی میں کھلاڑیوں کا جوش و خروش بے مثال ہے۔ اب چونکہ لاہور قلندرز اپنے ہی شہر میں ٹرائلز منعقد کرنے کے لیے تیار ہے، میں لاہور اور اس کے گردونواح کے تمام کھلاڑیوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ٹرائلز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔‘‘

Advertisement

علاوہ ازیں اولمپیئن ریحان بٹ نے اپنے ویڈیو بیان میں قلندرز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فرنچائز انٹر سٹی ہاکی سیریز منعقد کرکے اور کراچی اور لاہور میں نئے ٹیلنٹ کو آگے لا کر ہاکی کی بحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’لاہور قلندرز کا اقدام پاکستان ہاکی کو آکسیجن دینے کے مترادف ہے۔ پاکستان ہاکی کو ایسے اسپانسرز کی ضرورت ہے اور ہمیں امید ہے کہ دیگر فرنچائزز بھی اس مقصد کے لیے آگے آئیں گی۔‘‘

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نائب صدر نوابزادہ حاجی میر لشکری رئیسانی نے ٹرائلز میں حصہ لینے والے سندھ اور بلوچستان کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انہیں لاہور قلندر کی جرسیاں پیش کیں۔

اس موقع پر انہوں نے تعریف کی کہ کس طرح لاہور کی فرنچائز نے غیرمعمولی معاشی بحران کے درمیان قومی کھیل کی بحالی کا چیلنج قبول کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’فیڈریشن کے ساتھ کھڑا ہونا ایک قابل تحسین اقدام ہے اور لاہور قلندرز کی ہاکی میں دلچسپی پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل حیدر حسین کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر اور لاہور قلندر کے چیف ایگزیکٹو عاطف رانا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے نوجوانوں کو ہاکی اسٹیڈیمز میں واپس لانے کے جذبے کا مظاہرہ کیا۔‘‘

لاہور اور کراچی کی ہاکی ٹیموں کے درمیان سیریز کے دوران اسٹار فاسٹ بولر شاہین آفریدی کراچی کے ایمبیسڈر ہوں گے جب کہ حارث رؤف لاہور کے کیمپ میں ہوں گے۔

قومی کھیل کو فروغ دینے کی امید میں قلندرز کراچی اور لاہور میں اوپن ٹرائلز کا انعقاد کر رہا ہے۔ ٹرائلز کے بعد قلندرز کراچی اور لاہور کی ٹیموں کے درمیان ہاکی سیریز کی میزبانی کرے گی۔ آفریدی کراچی کے سفیر ہوں گے جب کہ حارث لاہور کے کیمپ میں ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صوبائی وزیر سے ایوان صنعت و تجارت ساہیوال کے وفد کی ملاقات
عالمی جمناسٹک ایونٹ کی میزبانی متحدہ عرب امارات کے نام
موبائل فونز، گاڑیوں اور بعض غذائی اشیاء کی درآمد میں اضافہ
بار بار درخواست نہیں کی جاتی لیکن اینٹ کا جواب پتھر سے دینا چاہیے، علی امین گنڈاپور
کراچی: گورنر ہاؤس کے باہر لگا گھنٹہ غائب
اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت 22 مئی تک ملتوی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر