Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سفر پُرخطر

Now Reading:

سفر پُرخطر

اسمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والی مسافر بسیں

کوئٹہ

بلوچستان کی مسافربسیں اسمگلنگ کا بڑا ذریعہ بن چکی ہیں۔ اسمگل شدہ سامان کو بس کے مختلف حصوں اورنشستوں میں محفوظ کیا جاتا ہے۔ تاہم، کوئٹہ کراچی روٹ پرمسافروں کی تعداد محدود ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق 95 فیصد بسکٹ، کراکری، شیمپو، قالین، ڈیزل اورپیٹرول ایران سے اسمگل کیے جاتے ہیں اوربسوں کے ذریعے صرف چند سو روپے میں منتقل کیے جاتے ہیں۔ مسافرکوچوں کے ذریعے ٹائروں کی نقل وحمل اوراسمگلنگ بھی کی جارہی ہے۔

Advertisement

اسمگل شدہ سامان تفتان اورتربت سے بذریعہ سڑک کوئٹہ اوربعد ازاں کراچی پہنچایا جاتا ہے۔ سریاب گوٹھ میں ایک گودام قائم ہے، جہاں سرحدی علاقوں سے اسمگل شدہ سامان رکھا جاتا ہے۔

بلوچستان ٹرک اینڈ ٹرانسپورٹ کمپنی ایسوسی ایشن کے صدرنوراحمد نے الزام لگایا ہے کہ بلوچستان میں 95 فیصد اسمگلنگ مسافر بسوں کے ذریعے ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’بلوچستان میں کئی ایسے علاقے ہیں، جہاں مسافروں کو لے جانے کی بجائے صرف سامان ہی اسمگل کیا جاتا ہے۔‘‘

نوراحمد کے مطابق نشستوں کے نیچے جگہیں بھی بنائی گئی ہیں۔ بسوں کے ذریعے ڈیزل اورپیٹرول جیسی آتش گیراشیاء بھی اسمگل کی جاتی ہیں۔ جس سے ٹرانسپورٹ کمپنیوں کا بھاری نقصان ہورہا ہے۔ انہوں نے حکومت سے اسمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے پر اصرار کیا۔

کوئٹہ کے رہائشی مجید علی کہتے ہیں کہ ’’یہ بسیں مسافروں کے لیے ہیں نہ کہ سامان کے لیے۔ حکومت کو اس پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ اس بات کو بھی یقینی بنانا چاہیئے کہ بسوں کے ذریعے سامان کی نقل و حمل نہ ہواوربس مالکان قوانین کی سختی سے پابندی کریں ۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ ’’یہ بس مافیا اتنی طاقتور ہے کہ ایران جاتے ہوئے اسمگل شدہ سامان بھی زائرین کی بسوں میں لے جایا جاتا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اکثرسامان کی نقل و حمل کے لیے زیادہ گنجائش کے لیے بسوں کی نشستیں ہٹا دی جاتی ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح ایران سے اسمگل شدہ بسکٹ، کراکری، شیمپو، قالین، ڈیزل پیٹرول صرف چند سو روپے میں مطلوبہ مقام پرپہنچایا جا سکتا ہے، جس سے سرکاری خزانے کو بھاری نقصان ہوتا ہے۔

Advertisement

کسٹم حکام نے ریلوے کے ذریعے سامان کی اسمگلنگ روکنے کے لیے بڑے اقدامات کیے ہیں۔ کوئٹہ کسٹمز کلکٹریٹ نے سال 2021ء میں مقررہ ہدف سے 16 فیصد اضافی ٹیکس ریونیو اکٹھا کیا اوربلوچستان کا محکمہ کسٹم اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے صوبے کی تاجربرادری کے تعاون سے کام کررہا ہے۔

چیف کلکٹر کسٹمزعبدالقادرمیمن نے اس بابت کہا کہ پاکستان کسٹمز بلوچستان میں پاکستان افغانستان اورایران کے ساتھ مزید دو تجارتی راہداری قائم کرنے کے لیے کوشاں ہے تاکہ صوبے کے ریونیو میں اضافے کے ساتھ روزگار کو فروغ دیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ’’پاکستان کسٹمز نے مالی سال 2021-22 میں ٹیکس کی مد میں تقریباً ایک کھرب روپے جمع کیے جو کہ ہدف سے 16 فیصد زیادہ ہے۔ پاکستان کسٹمز صوبے کی مقامی تاجر برادری کو ہرممکن سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسمگلروں اورکوسٹ گارڈ کے درمیان رسہ کشی کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اندرونی علاقوں کو جانے والے مسافروں کو شاہراہوں پراحتجاج کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگرعلاقوں سے مسافر بسوں اوردیگرگاڑیوں میں بیرون ممالک سے اسمگل کی جانے والی ممنوعہ اشیاء کے خلاف کوچز کے مالکان حکام کی جانب سے کارروائی کے خلاف اکثراحتجاج کرتے ہیں۔ ان اشیاء میں ٹائر، قالین وغیرہ شامل ہیں۔ حکام کی جانب سے اسمگل شدہ سامان کو قبضے میں لینے پر ڈرائیورکوئٹہ کراچی ہائی وے پراپنی کوچیں کھڑی کردیتے ہیں۔ جس سے اس راستے پر سفر کرنے والے مسافروں کی مشکلات بڑھ جاتی ہیں اور وہ پہاڑی اورپتھریلے مقامات کے درمیان پھنس جاتے ہیں۔

صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی ظفرکبدانی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی حکومت بسوں اورکوچوں میں ٹریکنگ سسٹم کو فعال کرے گی اور ٹریکنگ سسٹم کے بغیرگاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو مسافرگاڑیوں میں سامان لے جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اورخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Advertisement

وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی زیرصدارت حال ہی میں ہونے والے 13ویں صوبائی اعلیٰ سطح کی کمیٹی کے اجلاس میں مسافر بسوں میں پیٹرول اور دیگر آتش گیرمواد لے جانے پر’پابندی‘عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہ کرنے کا اعادہ کیا گیا۔

اس حوالے سے تمام کمشنرزاورڈپٹی کمشنرزکومؤثراقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی جب کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت کی روشنی میں قومی شاہراہوں پرقائم غیر ضروری چیک پوسٹوں کو فوری طور پر ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی صحافی کرسٹینا گولڈ بم نے پاکستانی اسٹریٹ پرفارمرز کی زندگیاں داؤ پر لگا دیں
قومی کھلاڑی ہیڈ کوچ گیری کرسٹن سے خوش
’’انٹرنیٹ دوست، انٹرنیٹ زبردست اقدام‘‘ کے عنوان سے رونمائی ورکشاپ کا انعقاد 
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی اٹلی کی سفیر سے ملاقات
لندن ہائی کورٹ، وکی لیکس کے بانی کی امریکہ حوالگی کا معاملہ ٹل گیا
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارقازقستان کےشہر آستانہ پہنچ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر