Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہورہائیکورٹ:رانامشہودکی نیب طلبی، نیب حکام اوروزارت داخلہ کونوٹس جاری

Now Reading:

لاہورہائیکورٹ:رانامشہودکی نیب طلبی، نیب حکام اوروزارت داخلہ کونوٹس جاری

لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا مشہود کی نیب طلبی کے نوٹسز کے خلاف درخواست پر سماعت کی گئی۔عدالت نے نیب حکام اور وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 جولائی کو جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی جس میں رانا مشہودنے آئینی درخواست کے ذریعے نیب کے اقدامات کو چیلنج کرتے ہوئے کہاکہ نیب نے 2017 میں انکوائری بند کرنے کا خط جاری کیا، اب گزشتہ کچھ ماہ سے نیب نے دوبارہ انکوائری کهول کر کردار کشی کی مہم شروع کروا رکهی ہے اور صرف انکوائری کی بنیاد پرنام بلیک لسٹ میں ڈلوایا گیا ہے۔

درخواستگزار کی جانب سے کہا گیا کہ نیب میں کئی برسوں سے جاری انکوائری میں مسلسل پیش ہوتا رہا ہوں اس کے باوجود نیب نے دوبارہ انکوائری شروع کروا کر طلبی کے نوٹسز بهجوا دیئے جبکہ متعدد بار خط لکهنے کے باوجود نیب انکوائری کی کاپی اور ریکارڈ نہیں دیا جا رہا۔

درخواست گزار کاکہناتھا کہ نیب پریس ریلیز جاری کر کے میڈیا پر دانستہ کردار کشی کروا رہا ہے،عدالت نیب کو کردار کشی روکنے کا حکم دے اور انکوائری کا ریکارڈ جمع کرانے کا حکم دے۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت نیب کی طلبی کے نوٹسز کالعدم قرار دے اورانکوائری کی بنیاد پر بلیک لسٹ میں سے نام نکالنے کا حکم دے۔

Advertisement

 ن لیگی ایم پی اے کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے نیب کو رانا مشہود کیخلاف آئندہ سماعت تک کارروائی سے روک دیا۔

رانا مشہود کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل اوران کے اہلخانہ کونیب کی ہدایت پر امریکا روانگی سےقبل ائیرپورٹ پرآف لوڈ کردیاگیا اور رانا مشہود کا نام بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا۔

 کمرہ عدالت میں سماعت کے دوران جسٹس علی باقرتجفی نےنیب پراسیکیوٹرسے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ رانا مشہود کے خلاف پنجاب یوتھ فیسٹیول میں کرپشن کے الزام میں نیب انکوائری بند کر چکی ہے،نیب اس معاملے پر بتائے کبھی آپ انکوائری کھول دیتے ہیں کبھی بند کر دیتے ہیں۔جس کے جواب میں نیب پراسیکیوٹر کاکہناتھا کہ اگر کوئی چیز صفحہ مثل پر آتی ہے تو انکوائری دوبارہ شروع ہوسکتی ہے۔

بعد ازاں عدالت نےنیب حکام اور وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 جولائی کو جواب طلب کرلیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی اٹلی کی سفیر سے ملاقات
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارقازقستان کےشہر آستانہ پہنچ گئے
حکومت نے ہتک عزت پنجاب 2024ء ایوان میں پیش کردیا، صحافیوں کا واک آؤٹ
وزیراعظم کا ایرانی صدر کی وفات پر ایرانی سفیر سے اظہار تعزیت
آرٹیکل 248 وزیراعظم اور کابینہ کو مخصوص تحفظ فراہم کرتا ہے، وزیرقانون
سندھ حکومت مشکل وقت میں اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر