Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مولانا فضل الرحمان کاکشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی منانے کااعلان

Now Reading:

مولانا فضل الرحمان کاکشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی منانے کااعلان
fazl-ur-rehman

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیرمتنازعہ علاقہ ہے،انہوں نے آئندہ جمعہ کو ملک بھرمیں کشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی منانے کااعلان بھی کیا۔ 

 مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے حالیہ فیصلے سے بین الاقوامی دستاویزات کی نفی ہوئی ہے تاہم اس سے کشمیریوں کی جہدوجہد آزادی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ مولانا فضل الرحمن نے پی ٹی آئی کی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہاکہ ہمارا کپتان کہہ رہا تھا مودی جیتے گا، مسئلہ کشمیرحل ہوگا، مودی کشمیر کو ہڑپ کرنا چاہ رہا تھا، کپتان اس کی الیکشن مہم چلا رہا تھا۔

مولانا فضل الرحمن کاکہناتھاکہ ہمارا کپتان امریکہ سے کشمیر کو بیچ آیا ہے،آئندہ جمعہ کو ملک بھرمیں کشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی بھرپورطریقے سے منائیں گے۔

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا مزیدکہناہے کہ کے حالیہ فیصلے سے بین الاقوامی دستاویزات کی نفی ہوئی ہے تاہم اس سے کشمیریوں کی جہدوجہد آزادی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ 

واضح رہے کہ بھارت نے آرٹیکل 370 میں ترمیم کر کے کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کر دیا ہے.اس سلسلے میں پورے کشمیر میں صورت حال انتہائی کشیدہ ہے ، وادی میں کرفیو لگا دیا گیا ہے. انٹرنیٹ سروس بند ہے.کشمیری اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے پھر بھی سڑکوں پر نکلتے ہیں اور ان پر تشدد ہو رہا ہے۔

Advertisement

کنٹرول لائن پر بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر پاکستانی عوام، تاجروں، سماجی تنظیموں‌ اور دیگر تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ انڈیا کیلئے فوری طور پر پاکستان کی فضائی حدود بند کر دی جائیں تاکہ ان کی ایئر لائنز کو شدید نقصان سے دوچار کیا جاسکے اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اگر انڈیا کی طرف سے کسی قسم کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جائے تو 27 فروری جیسا بھرپور جواب دیا جائے۔

ایک طرف آزاد کشمیر کی شہری آبادی پر گولہ بارود اور کلسٹر بموں‌ کا استعمال کیا جارہا ہے تو دوسری جانب جموں‌ کشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعات ختم کرنے کی خوفناک سازشیں کی جارہی ہیں، پچھلے تین دنوں میں کئی مقامات پر بھارتی فوج نے کلسٹر بموں‌ کا استعمال کیا ہے جس کی تصدیق آئی ایس پی آر اور دفتر خارجہ کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’ماواں ٹھنڈیاں چھاواں‘‘ مریم نواز کا ماؤں کی عظمت کو سلام
ناران روڈ گھنول کے مقام سے سلائیڈنگ کے باعث بند
دھرتی ماں کا ایک اور بیٹا مٹی کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا
آزاد کشمیر میں احتجاج اور پرتشدد مظاہرے، رینجرز طلب
مشکل وقت سے نکلنے کیلئے نجی شعبے کو آگے نکلنا ہوگا، وزیر خزانہ
سعودی حکومت کیساتھ تجارتی معاہدے کامیابی سے تکمیل تک پہنچیں گے، گورنر سندھ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر