Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مستحق افراد کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے، فردوس عاشق اعوان

Now Reading:

مستحق افراد کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے، فردوس عاشق اعوان
ایم کیو ایم

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ غریب اور مستحق افراد کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے وزیرقانون فروغ نسیم کے ہمراہ میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ اجلاس میں 8نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا اور وزیراعظم نےمعاشی اشاریوں میں بہتری کے حوالے سے آگاہ کیا جبکہ معاشی اشاریوں میں بہتری پر وزیراعظم نے معاشی ٹیم کو مبارکباد بھی دی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ موثر معاشی پالیسیوں سے مقامی اور بیرونی سرمایہ کا روں کا اعتماد بحال ہوا جبکہ گزشتہ 4سال میں  پہلی بار کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آئی۔

Advertisement

معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ معاشی اشاریوں میں بہتری یقیناً معاشی ٹیم کی کارکردگی کا ثبوت ہے، معاشی اشاریوں میں بہتری کے ثمرات جلد عوام تک پہنچیں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ جیل اصلاحات موجودہ حکومت کا عزم ہے اسلئے سسٹم کو بدلنے کیلئے اصلاحات جلد لانے کی ہدایت کی ہے، کریمنل جسٹس سسٹم کو ٹیکنالوجی کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔

معاون خصوصی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اجلاس میں وزیر توانائی نے قابل تجدید توانائی منصوبوں پر بریفنگ دی اور کابینہ نے قابل تجدید توانائی روڈ میپ کی منظوری دی جبکہ سی پیک  سے متعلق جے سی سی کے فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں نیشنل ٹیرف پالیسی کی منظوری دی گئی جبکہ رضا عباس شاہ  کو چیف ایگزیکٹو انجینئرنگ بورڈ تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔

Advertisement

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کا فروغ اور روزگار کے مواقع ہماری ترجیح ہے جبکہ دو نہیں ایک پاکستان وزیراعظم عمران خان کا نعرہ ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا پر تنقید کرتے ہوئے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا استعفیٰ لینے آئے تھے عزت کے لالے پڑ گئے اسلئے مولانا فضل الرحمان صرف اپنی عزت بچا کر اسلام آباد سے گئے ہیں۔

اس موقع پروزیر قانون فروغ نسیم نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کے معاملے کا جائزہ لے گی اور کریمنل جسٹس سسٹم  کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے جبکہ عمر رسیدہ ، معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کی فہرستوں کی تیاری کا عمل جاری ہے۔

فروغ نسیم نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن کے خلاف وزیراعظم یا میرا کوئی ایجنڈا نہیں، لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کیلئے حکومت کی 4ہفتے کی اجازت تسلیم کی اور اگر نواز شریف واپس نہ آئے تو شہباز شریف پر توہین عدالت عائد ہو گی۔

وزیر قانون فروغ نسیم نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس توہین عدالت کا کوئی اختیار نہیں، یہ عدالت کا اختیار ہے اور حکومت کا نواز شریف کیلئے کیا گیا فیصلہ کا بیشتر حصہ ہائیکورٹ میں تسلیم کیا گیا اسلئے نواز شریف کو قانون کے مطابق صرف ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 15 فی صد رہنے کا امکان
وزیراعلیٰ پنجاب نے این ایس آئی ٹی سٹی منصوبے کا افتتاح کر دیا
 بلوچستان: 100 ڈیم منصوبے میں بڑے پیمانے پر بےقاعدگیاں
کے ٹی سی نے ’پاکستان سگریٹ مارکیٹ اسسمنٹ 2024‘ رپورٹ جھوٹ اور من گھڑت قرار دے دی
جس نے پاکستان کو تباہ وبرباد کیا اس کا احتساب ہونا چاہیے، نواز شریف
صدر مملکت کی شہید میجر بابر خان کے گھر آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر