Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

منظوروسان کےخلاف فیصلہ محفوظ

Now Reading:

منظوروسان کےخلاف فیصلہ محفوظ
منظور وسان

سندھ ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کےرہنما منظوروسان کو نااہل قرار دینے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سندھ ہائیکورٹ نے اقامہ کیس میں پیپلز پارٹی رہنماؤں کو نااہل قرار دینے سے متعلق درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے ناصر شاہ، منظور وسان اور دیگر کو نااہل قرار دینے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ 

ذرائع کے مطابق اقامہ ظاہر نہ کرنے پر پیپلز پارٹی رہنماؤں کو نااہل قرار دینے سے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے فریال تالپور اور سہیل انور سیال کے وکلاء کو بھی دس دن میں تحریری دلائل جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں ناصر شاہ، منظور وسان اور دیگر کو نااہل قرار دینے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

فیصلہ محفوظ کرنے کے ساتھ وکلاء کو ہدایت کی کہ جلد از جلد تحریری دلائل جمع کرائیں پھر درخواستوں پر فیصلہ کریں گے۔

Advertisement

2020 میں کیا ہو نے والا ہے؟منظور وسان نے ڈراؤنا خواب دیکھ لیا

یاد رہے کہ پی پی رہنما فریال تالپور، منظور وسان، سہیل انور سیال اور دیگر پر دبئی کے اقامے ظاہر نہ کرنے کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے نئے سال میں تبدیلی کے سورج کا خواب بھی حال ہی میں دیکھا تھا ۔

رواں ماہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا تھا کہ سال 2020 خطرناک سال ہے ، ٹوئنٹی ٹوئنٹی ویسے بھی خطرناک ہوتا ہے۔

Advertisement

 

انھوں نے کہا کہ سال 2020میں بہت سی تبدیلیاں سامنےآئیں گی، بہت سےلوگ تبدیل اوربہت سےنئےلوگ آئیں گے۔

اس دوران سا بق وزیر اعظم نواز شریف کے حوالے سے منظوروسان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی واپسی جلدممکن نہیں مگروہ واپس ضرورآئیں گے، وہ 2020میں وطن واپس آئیں گے۔

پی پی رہنما منظور وسان نے مزید کہا کہ آصف زرداری کی طبیعت حقیقتاً خراب ہے، ایک کو ریلیف دیا ہے تو اوروں کو بھی ملنا چاہیے۔

Advertisement

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ سختیاں نئی نہیں ،پہلےبھی جیل جاچکے قربانیاں دی ہیں، بلاول بھٹوکی قیادت میں پی پی عوام کیلئےآواز اٹھاتی رہےگی، ہماری ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں فتح ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بچوں کی نشوونما میں کمی، وزیر اعظم کی زیرصدارت عالمی ماہرین کا اعلیٰ سطحی اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر