Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دعا کے نام ہوٹل کا روم بک کرنیکا انکشاف

Now Reading:

دعا کے نام ہوٹل کا روم بک کرنیکا انکشاف
dua

کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغوا کی گئی لڑکی دعا منگی اغوا کیس میں اس کی با زیابی کے بعد ایک نیا پہلو سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بازیابی کی رات کوکراچی ہی کے علاقے صدر میں مبینہ طور پر دعا منگی کے نام سے ہوٹل کا روم بک کرانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ارشاد نامی شخص ٹیکسی میں ڈھائی بجے شب ہوٹل پر آیا اور کمرہ بک کرنے کا کہا جس پر ہوٹل منیجر نے لڑکی کا شناختی کارڈ مانگا۔

ہوٹل منیجرکے لڑکی کا شناختی کارڈمانگنے پر ارشاد نامی اس شخص نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس کے پاس لڑکی کا شناختی کارڈ موجود نہیں صرف اے ٹی ایم کارڈ ہے۔

Advertisement

عینی شاہدکے مطابق اے ٹی ایم کارڈ پر دعا منگی لکھا ہوا تھا، جب منیجر نے ٹیکسی ڈرائیور کو لڑکی کے اغوا سے متعلق بتایا تو وہ فوری طور پر وہاں سے واپس چلا گیا۔

اغوا کاروں کودعا کے لباس و انداز سے غلطی فہمی ہوئی

واضح رہے کہ دعا منگی نے گھر واپسی کے بعد پولیس ٹیم کو ابتدائی بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ حارث کے ساتھ چائے پی کر ٹہلنے نکلی تھی کہ اچانک دو افراد نے مجھے پکڑ کر گاڑی میں ڈال کر اغوا کرلیا۔

دعا منگی کا کہنا تھا کہ شور ہونے لگا پھر اچانک گولی چلنے کی آواز آئی، ملزمان نے میرے منہ پر ہاتھ رکھا اور آنکھوں پر پٹی باندھ دی اور تین بار دوسری گاڑیوں میں منتقل کیا گیا۔

سندھ پولیس دعا منگی کیس میں بھی بے بس

تفتیشی ٹیم کو دئیے گئے بیان میں دعا منگی کا کہنا تھا کہ میں نے کسی شخص کا چہرہ نہیں دیکھا بس کھانا کھاتے وقت میری آنکھوں سے پٹی ہٹادی جاتی تھی۔

Advertisement

یاد رہے کہ دعا منگی کو 30 نومبر کو کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان بخاری سے نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا جب کہ اس کے ساتھ موجود دوست حارث کو گولی مار کر زخمی کر دیا تھا، چند روز قبل دعا منگی اچانک گھر پہنچ گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بچوں کی نشوونما میں کمی، وزیر اعظم کی زیرصدارت عالمی ماہرین کا اعلیٰ سطحی اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر