فیصل واوڈا کی نااہلی کیلئے درخواست پر سماعت بغیر کسی پیش رفت ملتوی کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل کو اگلی مرتبہ پوری تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
مریم اورنگزیب کا فیصل واوڈا کے استعفے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید نے امن ترقی پارٹی کے فائق شاہ کی درخواست پر سماعت کی۔
چیف جسٹس نے درخواست گزار کے وکیل میاں آصف کو باور کرایا کہ آپ کی درخواست ۔کیلئے تیاری ہی نہیں ہے پہلے تیاری کریں پھر کیس کےلئے پیش ہوں۔
ذرائع کے مطابق درخواست گزار نے فیصل واوڈا کی نااہلی کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے جس میں انہوں نے نشاندہی کی کہ وفاقی وزیر فیصل واڈا نے ملکی اداروں پر سنگین سیاسی الزامات لگا کر اپنے حلف سے غداری کی ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ میمو گیٹ میں اور ڈان لیکس کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوتی تو یہ صورت حال پیدا نہیں ہوتی،اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا کہ مقامی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں ہونے والے واقعہ کی جوڈیشل کمیشن انکوائری کرائی جائے ۔
اس کے ساتھ ساتھ درخواست میں یہ موقف بھی اختیار کیا گیا کہ فیصل واوڈا آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت پارلیمنٹ و کابینہ کا حصہ نہیں رہ سکتے لہذا انہیں قومی اسمبلی اور کابینہ کی رکنیت کیلئے نااہل قرار دیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News