Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

خوشحال ، مستحکم اور ترقی یافتہ پاکستان پی ٹی آئی حکومت کا وژن ہے، فردوس عاشق اعوان

Now Reading:

خوشحال ، مستحکم اور ترقی یافتہ پاکستان پی ٹی آئی حکومت کا وژن ہے، فردوس عاشق اعوان
پی ٹی آئی

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت ملک معاشی بحرانوں سے نکل رہا ہے،خوشحال ، مستحکم اور ترقی یافتہ پاکستان پی ٹی آئی  حکومت کا وژن ہے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  سیالکوٹ میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اداروں کو طاقتور مافیا کے چنگل سے نکال کر آزاد کیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اسمگلنگ کی روک تھام میں ناکام کسٹمز کے اعلی افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز اور ان کو عہدوں سے ہٹانا نئے پاکستان کی واضح جھلک ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات نےیہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی  کی حکومت میں اداروں  پر قانون کا یکساں اطلاق ہو رہا ہے جبکہ قانون شکن عناصر کو بلا امتیاز قانون کی گرفت میں لانے کا عمل  بھی تیزی سے جاری ہے،عوام دشمن مافیہ سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

نوجوانوں کیلئے روزگار کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، فردوس عاشق اعوان

Advertisement

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے سارے معاملے کی تحقیقات کرے گا،گندم کی کوئٹہ اور طورخم بارڈر پر سمگلنگ کی روک تھام میں ناکام اور ملوث افسران کی نشاندھی کر کے ان کے خلاف کارروائی کا  بھی آغازکر دیا گیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان  نے کہا کہ پی ٹی آئی  حکومت عوام بالخصوص دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کوان کی دہلیز پر تمام بنیادی سہولیات فراہم کر کے ان کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہے دیہی علاقوں میں رہنے والے عوام قومی ترقی میں بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں۔

کشمیر کے بارے میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد جلد رنگ لائے گی۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  مزید کہا کہ پانچ فروری کو محصور کشمیری بھائیوں کے ساتھ یوم یکجہتی کے طور پر منایا جائیگا، پاکستان حق خودارادیت کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد میں ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
انڈسٹری کا پہیہ چلانے کیلئے توانائی کی قیمتوں میں کمی اشد ضروری ہے، عاطف اکرام
صوبائی وزیر سے ایوان صنعت و تجارت ساہیوال کے وفد کی ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر