Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

خیبر پختونخواہ: پولیو ٹیم پر حملے میں پولیس اہلکار جاں بحق، دو زخمی

Now Reading:

خیبر پختونخواہ: پولیو ٹیم پر حملے میں پولیس اہلکار جاں بحق، دو زخمی

خیبر پختونخواہ میں واقع قصبہ کولاچی  میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں پولیس کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 3  افراد زخمی ہوگئے۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو مہم کے دوران پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔

یہ حملہ پاکستان میں پولیو کے خلاف مہم کے دوبارہ آغاز کے موقع پر کیا گیا۔ پاکستان میں پولیو مہم کو مختلف مواقع پر نشانہ بنانے کی کارروائیاں سامنے آتی رہی ہیں جن کے باعث سیکیورٹی فورسز، پولیو عملے اور شہریوں کی جانوں کا نقصان ہوتا رہا ہے۔

پولیو سے بچاؤ کی مہم کا آغاز

ضلعی پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس موبائل کو سڑک کنارے پہلے سے نصب بارودی مواد کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے، جاں بحق ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل کا نام ریاض جب کہ زخمیوں میں ہیڈ کانسٹیبل شکیل اور ڈرائیور عطاء اللہ شامل ہیں۔

Advertisement

علاقے کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لئے بند کر دیا گیا جب کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

واضح  رہے  کہ  پاکستان ، افغانستان اور نائیجیریا دنیا کے واحد تین ممالک ہیں جہاں پولیو کا مرض عام   ہے۔ پاکستان نے 2018 میں ملک کو پولیو سے پاک بنانے کی امید کی تھی لیکن پولیو کے نئے معاملات میں اچانک اضافے کی وجہ سے وہ ہدف پورا نہیں کرسکا۔

جنوری سے اب تک پاکستان میں پولیو کے 17 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
رات کو آنکھ کھلے تو ہمیں پانی کا استعمال کیوں نہیں کرنا چاہیے؟
کیک میں موجو یہ عام جز، آپ کو دائمی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے
ان 8 عادتوں سے دور رہیں، جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتی ہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر