Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پولیو سے بچاؤ کی مہم کا آغاز

Now Reading:

پولیو سے بچاؤ کی مہم کا آغاز

ملک بھر میں پولیو سے بچاؤ کی پانچ روزہ مہم آج سے شروع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں پولیو سے بچاؤ کی مہم شروع ہوگئی ہے جس کا مقصد لاکھوں بچوں کو اپاہج ہونے سے بچانے کے لیے پولیو کے قطرے پلانا ہے۔

ذرائع کے مطابق17 سے 21 فروری تک جاری رہنے والی مہم میں لاکھوں پاکستانی بچوں کو اپاہج ہونے سے بچانے کے لیے پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے۔

پنجاب انسداد پولیو پروگرام کی جانب سے جاری ہینڈ آؤٹ کے مطابق مہم میں 95 ہزار سے زائد ورکرا حصہ لے رہے ہیں، مہم میں ایک کروڑ 94 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی خوراک دی جائیگی۔

Advertisement

بلوچستان کے دو اضلاع سبی اور ہرنائی میں مہم سبی میلےکی وجہ سے مؤخر کر دی گئی ہے۔

انسداد پولیو پروگرام کے مطابق پولیو مہم کی کامیابی کے لیے مختلف گزرگاہوں، اسپستالوں، ریلوے اسٹیشنز، ہوائی اڈوں اور بین الصوبائی داخلی راستوں پر ٹیمیں تعینات کر دی جائیں گی۔

خیبرپختون خوا کے ضلع بنوں میں پولیو مہم کے دوران 2 لاکھ 38 ہزار 604 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، اس موقع پر سیکیورٹی کے لیے 906 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔

Advertisement

انچارج پولیو پروگرام اندس ارشاد کے مطابق پولیو کا انسداد حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ پنجاب بین الصوبائی آبادیوں کا گڑھ ہے، جس کی وجہ سے دوسرے صوبوں سے وائرس باآسانی یہاں منتقل ہو جاتا ہے۔

والدین کو گھر گھر آنے والی ٹیموں سے بھرپور تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس کے خلاف مکمل مدافعت کے لیے پولیو ویکسین کی متعدد خوراکوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صحت کارڈ کے حوالے سے حکومت کا بڑا فیصلہ
ٹوتھ برش کی روزانہ صفائی کے لیے یہ عمل دہرائیں، فائدہ بھی دگنا پائیں
فربہ افراد کو دن بھر میں کتنے قدم چلنا ضروری ہے؟ ماہرین کا اہم انکشاف
گردن توڑ بخار کیا ہے؟ احتیاط اور علاج
ہائی ہیلز پہننے کے 5 فائدے جنہیں آپ نہیں جانتے
فالج، ہارٹ اٹیک اور دیگر امراض قلب کو ہمیشہ خود سے دور رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ عادت اپنالیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر