Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوشل میڈیا قوانین کا معاملہ، وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب

Now Reading:

سوشل میڈیا قوانین کا معاملہ، وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب
سوشل میڈیا قوانین

سوشل میڈیا کے قوانین کے حوالے کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں منعقد کیا جائیگا جبکہ اجلاس کا باقاعدہ آغاز کچھ دیر میں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزارت قانون، آئی ٹی، پی ٹی اے حکام اجلاس میں شریک ہوں گے جبکہ اجلاس میں قوانین کے فاعدے اور نقصانات سے متعلق بات چیت ہوگی۔

اجلاس میں سوشل میڈیا کے مجوذہ قوانین کا جائزہ لیا جائے گا، وزیراعظم کو قوانین سے متعلق بریفنگ دی جائے گی اور اجلاس میں عوامی تنقید کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

حکومت نے سوشل میڈیا قوانین میں تبدیلی کردی

Advertisement

یاد رہے کہ چند روز قبل حکومت نے پہلی بار آن لائن سہولیات سے فائدہ اٹھانے والے صارفین کی مدد  کے لیےنئے قواعد و ضوابط متعارف کروائے تھے۔

وزارت آئی ٹی نےآن لائن صارفین کےتحفظ  کے لیے نئے قواعد و ضوابط متعارف کروا دیے ہیں جبکہ ایک نئی اتھارٹی کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا ۔

وزارت آئی ٹی کے تحت نیشنل کورآڈینیٹر آفس  قائم کیا جائے گا۔کورآڈینیٹر تمام اسٹیک ہولڈرز اور  وفاقی و صوبائی حکومتوں سے رابطے میں رہے گا۔

وزارت آئی ٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے قوائد کے تحت   کسی بھی سوشل میڈیا کمپنی  کو تین ماہ میں اتھارٹی سے لازمی رجسٹریشن کروانی ہوگی  ۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کمپنیز 3 ماہ میں پاکستان میں اپنا آفس قائم کرنے کی پابند  ہوں گی جبکہ انہیں ایک سال میں پاکستان میں  اپنے ڈیٹا سرور بنانا  ہوں گے۔

ذرائع وزارت آئی ٹی کا کہنا ہے کہ نئے قواعد کے مطابق  سوشل میڈیا کمپنیز کو شکایت پر 6 گھنٹے میں متنازع یا ممنوعہ مواد بلاک کرنا ہوگا۔

Advertisement

وزارت آئی ٹی کے ذرائع نے بتایا کہ کمپنیز نے تعاون نہ کیا تو اتھارٹی 50 کروڑ روپے تک جرمانہ کرسکے گی جبکہ کمپنیز جرمانے کے خلاف اپیل بھی دائر کرسکیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
رواں سال گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کے بجائے کمی کر دی گئی
حج ادائیگی کیلئے جانیوالے عازمین کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے 28 اپریل کو سعودی عرب جائیں گے
عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی غیر قانونی قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر