Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی فوڈ سپلائی چین بحال اورگڈز ٹرانسپورٹ کی رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت

Now Reading:

وزیراعظم کی فوڈ سپلائی چین بحال اورگڈز ٹرانسپورٹ کی رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت
فردوس

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے فوڈ سپلائی چین بحال  اورگڈز ٹرانسپورٹ کی رکاوٹیں دور کرنے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے اٹھارہ سو پینسٹھ کیسز ہیں جن میں سے اٹھاون مریض صحت  یاب ہو چکے ہیں جبکہ اب تک پچیس افراد اس مرض کے ہاتھوں جان سے جا چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے وزیراعظم کے  بارہ سوارب روپے کے ریلیف پیکیج اور سکوک بانڈ ز کے اجرا کی   منظوری دے دی ہے۔

ڈاکٹر فردوس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے  اٹھارہ فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے جبکہ تینتیس فیصد لوکل ٹرانسمیشن کے ہیں جبکہ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کورونا مریضوں کے ساتھ مجرموں والا سلوک نہ کیا جائے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کابینہ نے ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کردی ہے۔ اسلامی بینکاری کے فروغ کیلئے تین سال کی مدت کیلئے سکوک بانڈز کے باقاعدہ اجراء اور پندرہ بین الاقوامی پروٹوکول کنونشن کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

Advertisement

معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم نے کورونا وائرس کے حوالے سے کابینہ کو اعتماد میں لیا اور اس وباء پر قابو پانے کیلئے دو توجیہی حکمت عملی اپنانے کو کہا۔ کابینہ اجلاس میں چاروں صوبوں میں گڈز ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ ہوا۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے بھٹہ مزدوروں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے، ریلوے، ایف بی آر، پی آئی اے میں اصلاحات لانے اور اداروں میں ای گورننس کے فروغ کی ہدایت کی

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
رواں سال گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کے بجائے کمی کر دی گئی
حج ادائیگی کیلئے جانیوالے عازمین کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے 28 اپریل کو سعودی عرب جائیں گے
عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی غیر قانونی قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر