Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

صوبہ سندھ اور پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 90  کیسز کی تصدیق

Now Reading:

صوبہ سندھ اور پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 90  کیسز کی تصدیق
سندھ اور پنجاب

صوبہ سندھ اور پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 90  کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 1198 ہوگئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آج  صوبہ سندھ اور پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 90 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے 82 مریض پنجاب جبکہ سندھ میں 8 مریض سامنے آئے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ سے جاری کردہ بیان کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 8کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کل کیسز کی تعداد 421 تک پہنچ چکی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ آج کراچی میں کورونا وائرس کےمزید 7 مریض سامنےآ گئے جبکہ حیدرآباد سے کرونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آگیا۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ نے یہ بھی کہا کہ کراچی سے رپورٹ ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 154  ہو گئی ہے ،حیدرآباد سے 2 ، دادو میں ایک جبکہ سکھر میں کل متاثرہ افراد کی تعداد 265 تک جاپہنچی ہے۔

Advertisement

ترجمان محکمہ صحت نے مزید کہا کہ سندھ میں 14  مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور  ایک مریض کا انتقال ہوچکا ہے جبکہ کراچی میں ایک سو 41 مریض زیر علاج ہیں۔

دوسری جانب ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کوروناوائرس کے مزید 82 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں کوروناوائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد 405 تک پہنچ گئی۔

،  اعداد وشمار کے مطابق ڈی جی خان سے  207  زائرین، ملتان سے 19زائرین،103لاہور، گجرات 22، گوجرانوالہ 8،جہلم 19 اور راولپنڈی میں 12 ، ملتان میں 3، فیصل آباد3، منڈی بہاوالدین 1، ناروال 1، رحیم یار خان 1 اور سرگودھا میں 1 ، اٹک اور بہاولنگر میں بھی ایک ایک مریض اور میانوالی میں  2 مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اب تک 3مریض کرونا وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں جن میں ۱ مریض راولپنڈی جبکہ 2 لاہور میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہوئے ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے کہا کہ تمام کنفرممریضوں کو دیگر افراد سے الگ آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے اور طبیعت خراب ہونے پر مریضوں کو آئسولیشن وارڈز سے ہسپتال کے ایچ ڈی یو میں شفٹ کیا جاتا ہے جبکہ مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔

سندھ، پنجاب اور کے پی کے میں مزید 58 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

ترجمان ہیلتھ کئیر نے یہ بھی کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں اور گزشتہ 14 روز میں متاثرہ ممالک سے آئے افراد گھر میں آئسولیشن اختیار کریں۔

Advertisement

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے مزید کہا کہ متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں، محکمہ صحت کی ریپڈ رسپانس ٹیمیں مشتبہ مریض کو ہسپتال منتقل کر کے ٹیسٹ کروایں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
انڈسٹری کا پہیہ چلانے کیلئے توانائی کی قیمتوں میں کمی اشد ضروری ہے، عاطف اکرام
صوبائی وزیر سے ایوان صنعت و تجارت ساہیوال کے وفد کی ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر