Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم کی مقبوضہ کشمیر میں اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی مذمت

Now Reading:

وزیر اعظم کی مقبوضہ کشمیر میں اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی مذمت
وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان  نے بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں  مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی  شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان  میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا  کہ  ہندوستان ہندوتوا کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں بین الاقوامی قوانین کی  مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے۔

Advertisement

عمران خان نے کہا کہ  نیا جموں وکشمیر تنظیم نو آرڈر 2020 چوتھے جنیوا کنونشن کی واضح خلاف ورزی ہے۔ ہندوستان کی اس کوشش کو مسترد کرتے ہیں اور ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بھارتی ریاستی دہشت گردی کو  بے نقاب کرتا رہے گا۔

Advertisement

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی حکومت کا یہ تازہ ترین غیر قانونی اقدام کا وقت خاص طور پر قابل مذمت ہے  کیونکہ وہ بی جے پی کے ہندوتوا بالادستی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے  لیے کورونا وبائی مرض پر بین الاقوامی توجہ کا فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو ہندوستان کی طرف سے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی پر روکنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کیساتھ ملکر قابل تجدید توانائی پرکام کررہے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کےلئے اچھی خبر!
تحریک انصاف کو 28 اپریل کو باغ جناح میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں مل سکی
پاکستان اور ایران کا غزہ پر یکساں موقف ہے، ترجمان دفتر خارجہ
‘مریم نواز نے یونیفارم پہن کر پولیس کے وقار میں اضافہ کیا’
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر