Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزارت خارجہ کے افسران اور عملے کا کورونا ریلیف فنڈ کے لئے عطیہ

Now Reading:

وزارت خارجہ کے افسران اور عملے کا کورونا ریلیف فنڈ کے لئے عطیہ
کورونا ریلیف فنڈ

وزارت خارجہ کے افسران اور ان کے عملے کی جانب سے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ کے لئے عطیہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر وزارت خارجہ کے افسران، عملے اور بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں نے کورونا کی عالمی وباءکے خلاف وزیراعظم کے قائم کردہ ”وزیراعظم کوویڈ19 ریلیف فنڈ “ کے قومی مقصد کے لئے عطیہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔

اس تناظر میں تمام افسران نے چار دن اور عملے نے تین دن کی تنخواہ اس کارخیر میں جمع کرانے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت اور اس کا عملہ وزیراعظم کی قیادت میں کورونا وباءکے خلاف جاری قومی کوششوں میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

اس عطیہ کا اعلان وزارت خارجہ کی جانب سے ساجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا گیا ہے۔

یاد رہےپنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 147 کیسز کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد صوبے بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 1069 ہو گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے سماجی رابطے کی وین سا ئٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پنجاب میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 1069 ہو گئی ہے۔

اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے کہا کہ اعدادوشمار کے مطابق کورنٹین سنٹرز میں 563 زائرین ، 506 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ لاہور میں 210، قصور 1، ننکانہ صاحب 13، شیخوپورہ 1، راولپنڈی 55، جہلم 29، گوجرانوالہ میں 15، گجرات 95، منڈی بہاوالدین 14، بہاولنگر 3، بہاولپور 2، لودھراں 2، لیہ ایک، ڈی جی خان میں 5 مریض، سیالکوٹ میں 2، سرگودھا 10، میانوالی 3، خوشاب 1، ملتان 2، وہاڑی 19، فیصل آباد 9، چینیوٹ 1، رحیم یار خان میں 5 مریض، حافظ آبادمیں بھی 5، ناروال میں 2 مریض اور اٹک میں ایک مریض ہے۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے کہا تھا کہ تمام کنفرممریضوں کو دیگر افراد سے الگ آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے اور طبیعت خراب ہونے پر مریضوں کو آئسولیشن وارڈز سے ہسپتال کے ایچ ڈی یو میں شفٹ کیا جاتا ہے جبکہ مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔

پنجاب میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 323 ہوگئی

Advertisement

ترجمان ہیلتھ کئیر نے یہ بھی کہا تھا کہ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں اور گزشتہ 14 روز میں متاثرہ ممالک سے آئے افراد گھر میں آئسولیشن اختیار کریں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے مزید کہا تھا کہ متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں، محکمہ صحت کی ریپڈ رسپانس ٹیمیں مشتبہ مریض کو ہسپتال منتقل کر کے ٹیسٹ کروایں گی

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
رواں سال گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کے بجائے کمی کر دی گئی
حج ادائیگی کیلئے جانیوالے عازمین کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے 28 اپریل کو سعودی عرب جائیں گے
عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی غیر قانونی قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر