Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں قوم کو متحد ہونا ہو گا،ڈاکٹریاسمین راشد

Now Reading:

کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں قوم کو متحد ہونا ہو گا،ڈاکٹریاسمین راشد
ڈاکٹریاسمین راشد

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد  نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں قوم کو متحد ہونا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد کی ڈی سی آفس میں فلاحی اداروں کے نمائندگان سے ملاقات ہوئی، جس میں کوارڈینیشن کمیٹی نے صوبائی وزیرصحت کوکوروناوائرس سے متاثرہ مزدوراوردیہاڑی دارطبقے کی بحالی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

 اس موقع پر  ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ کوروناوائرس سے متاثرہ محروم طبقات کی بحالی ریاست کی ذمہ داری ہے، تمام محروم طبقات کوسہولت دی جائیگی۔

 صوبائی وزیرصحت نے یہ بھی کہا کہ کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت کے پاس وافروسائل موجودہیں جبکہ کوروناوائرس کے شکارتمام مریضوں کا بہترین علاج جاری ہے۔

ڈاکٹریاسمین راشد  کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس کے نئے آنے والے اعدادوشمارکومدنظررکھتے ہوئے عوام کومزیداحتیاطی تدابیراختیارکرنی ہوں گی۔

Advertisement

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز، میڈیا،قانون نافذکرنے والے اورفلاحی ادارے اہم کرداراداکررہے ہیں، سب مل کراس مشکل گھڑی میں پریشان انسانیت کی مددکرینگے۔

کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں تمام ادارے ایک ہی پیج پرہیں، یاسمین راشد

ملاقات میں رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل، عدنان جمیل، ڈاکٹرحسین جعفری، مجیدغوری، اخوت فاونڈیشن، الخدمت فاونڈیشن، سندس فاونڈیشن، الاحسان ویلفئیرفاونڈیشن، ایم آرایف ودیگرنجی فلاحی اداروں کے نمائندگان کے علاوہ افسران نے شرکت کی۔

یاد رہے اس سے قبل ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر سے جا ری کردہ بیان کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 86 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے بھر میں مجموعی تعداد 2004 ہو گئی جبکہ ملک بھر میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 4004 ہوگئی۔

 ترجمان نے کہا کہ تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں جبکہ مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے مزید کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں اور متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 15 فی صد رہنے کا امکان
وزیراعلیٰ پنجاب نے این ایس آئی ٹی سٹی منصوبے کا افتتاح کر دیا
 بلوچستان: 100 ڈیم منصوبے میں بڑے پیمانے پر بےقاعدگیاں
کے ٹی سی نے ’پاکستان سگریٹ مارکیٹ اسسمنٹ 2024‘ رپورٹ جھوٹ اور من گھڑت قرار دے دی
جس نے پاکستان کو تباہ وبرباد کیا اس کا احتساب ہونا چاہیے، نواز شریف
صدر مملکت کی شہید میجر بابر خان کے گھر آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر