Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا اس جمعہ کو بھی سخت لاک ڈاؤن ہوگا؟

Now Reading:

کیا اس جمعہ کو بھی سخت لاک ڈاؤن ہوگا؟
جمعہ

کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سندھ حکومت نے جمعہ کوصوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر عوام کی حفاظت کے لئے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا گیا جس کے مطابق جمعہ کے روز دوپہر 12 سے 3 بجے تک لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جمعہ کو دوپہر 12 سے سہ پہر 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا اور لاک ڈاؤن کے دوران کوئی دکان کھلی گی نہ ٹرانسپورٹ چلے گی، جبکہ شہریوں کو نقل و حرکت کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ صرف ایمرجنسی کی صورت میں سڑک پر آیا جاسکے گا اور کسی بھی قسم کی مذہبی تقریب و اجتماع کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

سندھ حکومت نے جمعہ کی نماز پر پابندی کا اعلان کردیا

Advertisement

ذرائع کا یہ بھی کہنا کہ جمعہ کے اجتماعات کو محدود کرنے کے فیصلے سے علما متفق ہیں جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کہ کسی قسم کی بد نظمی پیدا نہ ہو۔

یادرہے کہ اس سے قبل بھی کورونا وائرس کے پیش نظر عوام کی حفاظت کے لئے  سندھ حکومت نے گزشتہ ہفتے بھی نماز جمعہ کے اجتماع کو محدود رکھنے اور دوپہر 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔

 ترجمان کا کہنا تھا کہ جمعہ کو 12 سے 3 کے درمیان کاروباری مراکز بھی مکمل بند رہیں گے جبکہ لاک ڈاون  کا فیصلہ سندھ بھر کے لیے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی اموات  کی تعداد 88 ہزار سے تجاوز کرگئیں ہیں۔

 کورونا وائرس کی عالمی وباء دنیا کے 200 سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے جس میں 88،565افراد ہلاک جبکہ 15لاکھ 21ہزار  سے زائد افراد متاثر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 15 فی صد رہنے کا امکان
وزیراعلیٰ پنجاب نے این ایس آئی ٹی سٹی منصوبے کا افتتاح کر دیا
 بلوچستان: 100 ڈیم منصوبے میں بڑے پیمانے پر بےقاعدگیاں
کے ٹی سی نے ’پاکستان سگریٹ مارکیٹ اسسمنٹ 2024‘ رپورٹ جھوٹ اور من گھڑت قرار دے دی
جس نے پاکستان کو تباہ وبرباد کیا اس کا احتساب ہونا چاہیے، نواز شریف
صدر مملکت کی شہید میجر بابر خان کے گھر آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر