Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام حکومت کا سب سے اہم منصوبہ ہے، وزیراعظم

Now Reading:

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام حکومت کا سب سے اہم منصوبہ ہے، وزیراعظم
نیا پاکستان ہاؤسنگ

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام منصوبہ معیشت کی روانی کے حوالے سے موجودہ حکومت کا سب سے اہم منصوبہ ہے ، منصوبے سے کئی وابستہ صنعتوں کا فروغ ممکن ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اجلاس میں تعمیرات کے شعبے کے فروغ کے حوالے سے قائم کیے جانے والے تھنک ٹینک کی سفارشات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت کم آمدنی والے افراد کے لئے گھروں کی تعمیر  اور تعمیرات کے شعبے کے فروغ کے لئے  اٹھائے گئے حکومتی اقدامات  پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

چئیرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی لیفٹنٹ جنرل(ر)  انور علی حیدر نے بریفنگ میں کہا کہ ہاؤسنگ منصوبے کے لیے تعمیرات کے شعبے سے متعلقہ ماہرین پر مشتمل تھنک ٹینک تشکیل دیا گیا ہے۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ تھنک ٹینک نے تعمیرات کے شعبے کے فروغ،  کم آمدنی والے افراد کے لئے گھروں کی تعمیر کے لئے مالی وسائل کے انتظام پر سفارشات مرتب کیں اور املاک کی ٹرانسفر اور ریجسٹریشن کے ضمن میں عائد فیسوں میں  خاطر خواہ کمی لائی گئی ہے۔

Advertisement

چئیرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی لیفٹنٹ جنرل(ر)  انور علی حیدر نے بریفنگ میں مزید کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کی جانب سے ڈویلپرز اور بلڈرز کی سہولت کاری کا خصوصی اہتمام کیا جا رہا ہے جبکہ بلڈرز، ڈویلپرز تعمیرات کے شعبے میں حکومت کی جانب سے دی جانے والی مراعات سے باآسانی مستفید ہو سکیں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کورونا کی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے تعمیرات کے شعبے کے فروغ پر خصوصی توجہ دی ہے جبکہ تعمیرات کے شعبے کو فروغ دیا جائے اور کم آمدنی والے افراد کو گھروں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم نے ہدایت دی کہ کمرشل بنکوں سے مشاورت سے  تھنک ٹینک کی سفارشات کو حتمی شکل دی جائے جبکہ منصوبے کے تحت گھروں کی تعمیر  کے منصوبوں کے لئے مالی وسائل  پیدا کرنے کو یقینی بنایا جائے۔

عمران خان نے کہا کہ سٹیٹ بنک ،  متعلقہ وزارتوں، صوبائی حکومتوں  اور متعلقہ صوبائی محکموں کے نمائندوں پر مشتمل خصوصی سیل تشکیل دیا جائے جبکہ کوارڈینیشن کو بہتر کرتے ہوئے تعمیرات سے متعلقہ  ایشوز کا فاسٹ ٹریک بنیادوں پر حل یقینی بنایا جائے۔

 وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ حکومت نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کی تکمیل کے لئے تیس ارب روپے کی معاونت فراہم کر رہی ہے، کم آمدنی والے افراد کو ذاتی چھت فراہم کرنے کے منصوبے کو آگے بڑھایا جائے گا جبکہ اس منصوبے سے مزدور اور غریب افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

اجلاس میں چئیرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی لیفٹنٹ جنرل(ر)  انور علی حیدر ، گورنر سٹیٹ بنک رضا باقر،سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین، عارف حبیب، مدثر خان اور سینئر افسران شریک ہوئے جبکہ عقیل کریم ڈھیڈی، حسن بخشی و دیگر نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: گورنر ہاؤس کے باہر لگا گھنٹہ غائب
اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت 22 مئی تک ملتوی
وزیر اعظم کی تمام تر کاوشوں کے باوجود کسان پریشان
کرپشن میں ملوث سرکاری افسران کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں
مریم نواز کی پنجاب پولیس کو ڈرون سے لیس کرنے کیلئے فنڈز کی اصولی منظوری
جسٹس منیب اختر بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف کل اٹھائیں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر