ماسک کے بغیر ڈرائیونگ کرنے پر چالان ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے چیف ٹریفک آفیسر حماد عابد نے خبردار کیا ہے کہ ماسک کے بغیر ڈرائیونگ کرنے پر چالان ٹکٹ جاری ہوں گے۔ کارروائی کے لیے سی ٹی او اور ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں 8 مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
ترجمان کے مطابق یہ ٹیمیں مختلف مقامات پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گی۔
سی ٹی او حماد عابد کے مطابق شہر میں تمام وارڈنز بھی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرائیں گے۔
واضح رہے کہ گاڑی میں ایک سے زائد سوار ہونے کی صورت میں سب کے لیے ماسک پہننا لازمی ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News