Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت انتقام کی آگ میں جل رہی ہے

Now Reading:

حکومت انتقام کی آگ میں جل رہی ہے
رانا ثنااللہ

راناثنااللہ

رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت انتقام کی آگ میں جل رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت کے پاس کوئی پالیسی نہیں ہے، نیب کو انتقامی کارروائیوں کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، حکومت ہمارے ساتھ نیب قانون میں تبدیلی پراتفاق کرتی ہے بعد میں مکر جاتی ہے۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ دو سال میں عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے، اب حکومت فنانشل ٹیررکا قانون لا رہی ہے، اب جو شخص باہر پیسے بھیجے وہ دہشت گرد بنا دیا جائے گا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ نیب کو بند اور چیئرمین نیب کو مستعفیٰ ہونا چاہیے،یہ انتقام اب مزید زیادہ دیر نہیں چل سکتا،سپریم کورٹ کے فیصلے سے ثابت ہوچکا نیب سیاسی انجینئرنگ کا ادارہ ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کوئی شخص پاکستان میں سرمایہ کاری کو تیار نہیں ہے،یہ ملکی معیشت کو پہلے ہی ڈبو چکے ہیں،حکومت نے ملک کو ایسی دلدل میں دھکیلا ہے جہاں سے واپسی شاید ممکن نہ ہو۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ن لیگ کی کوشش ہے اپوزیشن اے پی سی کے پلیٹ فارم پر اکٹھی ہو، اپوزیشن کو مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنا ہوگا۔

رانا ثناء نے کہا کہحکمرانوں کو انتقام اور نفرت کی پالیسی کوختم کرنا ہوگا،کورونا کی وجہ سے ان کو 6 ماہ کا وقت مل گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی اٹلی کی سفیر سے ملاقات
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارقازقستان کےشہر آستانہ پہنچ گئے
حکومت نے ہتک عزت پنجاب 2024ء ایوان میں پیش کردیا، صحافیوں کا واک آؤٹ
وزیراعظم کا ایرانی صدر کی وفات پر ایرانی سفیر سے اظہار تعزیت
آرٹیکل 248 وزیراعظم اور کابینہ کو مخصوص تحفظ فراہم کرتا ہے، وزیرقانون
سندھ حکومت مشکل وقت میں اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر