Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں گیس قلت کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے، عمر ایوب

Now Reading:

کراچی میں گیس قلت کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے، عمر ایوب

وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ کراچی میں گیس قلت کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی عمر ایوب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ پیغام میں شہر قائد میں گیس کی قلت کا ذمہ دار سندھ حکومت کو ٹہرایا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت سوئی سدرن کو نئی گیس پائپ لائن بچھانے کیلئے رائٹ آف وے کی اجازت نہیں دے رہی اسی لئے گیس کی درست فراہمی میں دشواری پیش آرہی ہے۔

اس ضمن میں انہوں نے بتایا ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کی کوشش کے باوجود سندھ حکومت کی جانب سے اجازت نہیں دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے الیکٹرک کو ایل این جی سے 100 ملین ایم ایم سی ایف ڈی گیس یومیہ فراہم کر رہی ہے تاہم کے الیکٹرک کو مزید گیس فراہمی کیلئے نئی پائپ لائن کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کا شارٹ فال 150 ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچ گیا ہے۔

اس ضمن میں ترجمان سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ گیس کی کمی کے باعث ہفتے میں تین دن سی این جی اسٹیشنز کو گیس سپلائی معطل کی جارہی ہے جبکہ سردیوں میں سندھ میں سوئی گیس کو 300 ایم ایم سی ایف ڈی کمی کا سامنا ہوگا۔

Advertisement

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایس ايس جی سی کے گیس سسٹم  میں گیس کم موصول ہو رہی ہے جبکہ شارٹ فال ہو نے سے لاٸن پیک کی صورتحال متاثر ہوٸی ہے اور حکومت کی طرف سے طے شدہ لوڈ مینیجمنٹ کے طریقہ کار  پر عمل کیا جا رہا ہے۔

ترجمان نے واضح کیا ہے کہ گھریلو صارفین کو گیس پہنچانا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی اٹلی کی سفیر سے ملاقات
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارقازقستان کےشہر آستانہ پہنچ گئے
حکومت نے ہتک عزت پنجاب 2024ء ایوان میں پیش کردیا، صحافیوں کا واک آؤٹ
وزیراعظم کا ایرانی صدر کی وفات پر ایرانی سفیر سے اظہار تعزیت
آرٹیکل 248 وزیراعظم اور کابینہ کو مخصوص تحفظ فراہم کرتا ہے، وزیرقانون
سندھ حکومت مشکل وقت میں اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر