Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام کے تحفظ کیلئے واضح اور شفاف انداز میں قانون سازی ہوگی، وزیر اعظم

Now Reading:

عوام کے تحفظ کیلئے واضح اور شفاف انداز میں قانون سازی ہوگی، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام کے تحفظ  کے لیے واضح اور شفاف انداز میں قانون سازی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم  عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس  ہوا۔

کابینہ اجلاس میں زیادتی کے واقعات کی روک تھام  کے لیے قانون سازی پر بحث کی گئی۔

وفاقی کابینہ نے مجرمان کی سخت سزاؤں پر مشتمل سفارشات کی اصولی منظوری دے دی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ سنگین نوعیت کا معاملہ ہے، قانون سازی میں کسی قسم کی تاخیر نہیں کریں گے۔ وزیراعظم نے زیادتی کے مجرمان کے لیے کیسٹریشن کا قانون لانے کی بھی اصولی منظوری دے دی۔

Advertisement

عمران خان نے کہا کہ عوام کے تحفظ کے لیے واضح اور شفاف انداز میں قانون سازی ہوگی۔ یقینی بنایا جائے گا کہ سخت سے سخت قانون کا اطلاق ہو۔

اجلاس میں بعض وفاقی وزراء نے زیادتی کے مجرمان کی پھانسی کی سزا قانون کا حصہ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ زیادتی کے مجرمان کو سر عام پھانسی کے تختے پر لٹکایا جانا چاہیئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا، اعظم سواتی اور نورالحق قادری نے بھی پھانسی کی حمایت کی تاہم وزیر اعظم نے رائے پیش کی کہ ابتدائی طور پر کیسٹریشن کے قانون کی طرف جانا ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی ٹیم کی جانب سے ریپ قانون آرڈیننس کے مسودہ پر کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ خواتین پولیسنگ، فاسٹ ٹریک مقدمات، اور گواہوں کا تحفظ بنیادی حصہ ہوگا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قانون کے اطلاق سے متاثرہ خواتین یا بچے بلا خوف و خطر اپنی شکایات درج کرا سکیں گے۔ متاثرہ خواتین و بچوں کی شناخت کے تحفط کا خاص خیال رکھا  جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے معاشرے کو محفوظ ماحول دینا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بچوں کی نشوونما میں کمی، وزیر اعظم کی زیرصدارت عالمی ماہرین کا اعلیٰ سطحی اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر