Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

25 نومبر سے اسکول بند ہو رہے ہیں؟

Now Reading:

25 نومبر سے اسکول بند ہو رہے ہیں؟
اسکول

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر نے شدت اختیار کر لی ہے ، وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ حکومت پیر کو تمام اکائیوں کے اجلاس میں تجویز  پیش کرے گی کہ اسکول بند کر دیے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں  گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم  شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے بڑھتی اموات اور کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر وفاقی حکومت پیر کو تمام اکائیوں کے اجلاس میں تجویز پیش کرے گی کہ 25 نومبر سے اسکول بند کر دیے جائیں۔

انھوں نے کہا کہ تجویز ہے کہ کیمپس کے بجائے گھر  پر  پڑھائی شروع کی جائے۔

شفقت محمود نے کہا کہ اساتذہ اسکول آئیں، بچے آن لائن پڑھیں اور جہاں آن لائن کا بندوبست نہیں وہاں بچے ایک دن اسکول آکر ہوم ورک لے جایا کریں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ وزارت تعلیم اور ریڈیو پاکستان کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت ریڈیو کے ذریعے بچوں کی تعلیم کو فروغ دیا جائے گا۔

Advertisement

شفقت محمود نے بتایا کہ ریڈیو اسکول کے تحت روزانہ 4 گھنٹے تعلیمی مواد نشر کیا جائے گا۔

ریڈیو پاکستان پر تعلیمی مواد صبح 10 سے 12 بجے تک نشر کیا جائے گا جب کہ یہ پورے ہفتے دوپہر 2 سے 4 بچے رپیٹ بھی کیا جائے گا۔

اس پروگرام کے حوالے سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اس پروجیکٹ کا انعقاد وزیراعظم عمران خان کے وژن کے عین مطابق کیا گیا ہے تاکہ کورونا وائرس کے دوران ملک کے ہر کونے تک لوگوں کو تعلیم فراہم کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل اپریل میں وزارت تعلیم اور پی ٹی وی کے اشتراک سے ‘ٹیلی اسکول’ لانچ کیا گیا تھا جس سے تقریبا 80 لاکھ بچے مستفید ہو رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت جلد ہی ای-ایجوکیشن پورٹل شروع کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے جس کے ذریعے عوام صرف ایک کلک کے ذریعہ ‘ٹیلی اسکول’ اور ‘ریڈیو اسکول’ کے پروگراموں تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہریار چشتی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی کے رکن منتخب
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترک بری افواج کےکمانڈر کی ملاقات
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4دہشتگردہلاک
حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کر دی
جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، میرسرفراز بگٹی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر