Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور کے جلسے میں عوام بھرپور شرکت کریں گے

Now Reading:

لاہور کے جلسے میں عوام بھرپور شرکت کریں گے
خواجہ سعد

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ  13 دسمبر کے جلسے میں عوام بھرپور شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں مسلم لیگ ن  کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) لاہور کے جلسے کے لیے بھرپور تیاریاں کر رہی ہے، 13 دسمبر کا یہ جلسہ فقیدالمثال ہو گا۔

واضح رہےکہ خواجہ سعد رفیق شہباز شریف سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کے لیے آئے تھے۔

والدہ کے انتقال کے باعث پیرول پر رہا کیے گئے  قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف  شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے وپنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز آج پیرول ختم ہونے پر کوٹ لکھپت جیل واپس جائیں گے۔

دونوں لیگی رہنما 27 نومبر کو 4 بجے 5 روزہ پیرول پر رہا ہوئے تھے، پنجاب حکومت نے کل ان کی پیرول پر رہائی میں 24 گھنٹےکی توسیع کر دی تھی۔

Advertisement

مزید پڑھیں

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کا آج آخری دن

مسلم لیگی رہنما شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی...

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ 13 دسمبر کا جلسہ ہوگا اور یہ جلسہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہوگا۔

 لاہور میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ  سیاسی رواداری ہمارے معاشرے کا خاصہ تھی، مگر عمران نیازی نے سیاسی رواداری کا جنازہ نکال دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
رواں سال گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کے بجائے کمی کر دی گئی
حج ادائیگی کیلئے جانیوالے عازمین کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے 28 اپریل کو سعودی عرب جائیں گے
عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی غیر قانونی قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر