Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسٹوڈنٹس متوجہ ہوں، وفاقی وزیر تعلیم کی طلبہ سے گزارش

Now Reading:

اسٹوڈنٹس متوجہ ہوں، وفاقی وزیر تعلیم کی طلبہ سے گزارش

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملک بھر کے  طلبہ سے گزارش کی کہ آپ اس وقت کو بطور چھٹیاں استعمال کرنے کے بجائے پڑھائی پر دھیان دیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹڑ پر جاری اپنی حالیہ ٹوئٹ میں اسٹوڈنٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ بڑے بھاری دل سے کیا گیا کیونکہ تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا تھا۔

Advertisement

 

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ اس وقت میں نصاب پر نظر ثانی کریں، ہوم ورک کریں، مختصر طور پر ہی سہی لیکن زیادہ سے زیادہ مطالعہ جاری رکھیں۔

وزیرتعلیم نے مزید کہا کہ وہ عالمی وبا کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث بند کئے گئے تعلیمی اداروں کو بطور چھٹیاں نہ گزاریں بلکہ نصاب پر نظر ثانی کریں۔

واضح رہےکہ شفقت محمود کے تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق فیصلے کو ملک بھر کے طلبہ میں خوب پذیرائی ملی تھی۔

وفاقی وزیر تعلیم کے اسکولوں کی بندش کے اعلان کے بعد سے سوشل میڈیا میں ناصرف ان کے حق میں میمز بنی بلکہ ان کی مقبولیت میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہوا۔

Advertisement

اس ضمن میں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے وزیر تعلیم کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ شفقت محمود کے اعلان پر زبردست ردِعمل دیکھنے میں آیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہریار چشتی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی کے رکن منتخب
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترک بری افواج کےکمانڈر کی ملاقات
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4دہشتگردہلاک
حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کر دی
جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، میرسرفراز بگٹی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر