Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ افغان مسئلےکا حل نکالنے میں ناکام ہورہا ہے، وزیراعظم عمران خان

Now Reading:

امریکہ افغان مسئلےکا حل نکالنے میں ناکام ہورہا ہے، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکہ افغان مسئلے کا حل نکالنے میں ناکام ہوتا جارہا ہے جبکہ سیاسی تصفیہ ہی افغان مسئلے کا حل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان افغانستان میں خود کو فاتح سمجھ رہے ہیں جس کی وجہ سے اب افغانستان میں خانہ جنگی کا خطرہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ اگر افغانستان میں سول وار ہوتی ہے تو بہت بھیانک صورتحال ہوگی جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی خانہ جنگی کاخدشہ ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار سے زائد قربانیاں دیں جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی معیشت کو 150 ارب ڈالر کا نقصان بھی ہوا ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہماری جانب سے تو ایک عرصے سے کہا جارہا ہے کہ ہم عرصے سے کہہ رہے ہیں مہاجرین کو واپس بلایا جائے کیونکہ پاکستانی معشیت مزید افغان مہاجرین کا بوجھ نہیں اٹھاسکتی ہے۔

Advertisement

وزیراعظم نے اپنے انٹرویو میں بتایا ہے کہ افغانستان کا پاکستان پر جہادی بھیجنے کا الزام احمقانہ ہے اور اسکے علاوہ لگائے جانے تمام الزامات کے اب تک ثبوت کیوں نہیں پیش کیئے گئے ہیں؟

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ طالبان خود کو فاتح سمجھ رہے ہیں اور اب وہ چاہتے ہیں اشرف غنی کی حکومت کا خاتمہ ہوجائے تاہم اشرف غنی کوانتخابات کیلئے تاخیر کرنی چاہییے تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان اس سے زیادہ کوئی مدد فراہم نہیں کرسکتا کہ افغانستان کے سیاسی حل کیلئے دباؤ ڈالیں کیونکہ ہم افغانستان میں امن چاہتےہیں لیکن کسی محاذ آرائی کا حصہ نہیں بننا چاہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے نو منتخت عہدیداروں کو وزیر اعظم کی مبارکباد
اسپیکر قومی اسمبلی کا پریس گیلری سے موبائل فوٹیج بنانے کا نوٹس
تمباکو کی کھپت کم کرنے کے لئے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، ڈبلیو ایچ او تحقیق
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری
کسانوں کا جوش بتا رہا ہے کہ تحریک شروع ہو چکی ہے، امیر جماعت اسلامی
پنجاب میں 2 ہزار ایکڑ پر گارمنٹ سٹی کے قیام کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر