Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان پورے پاکستان کو بھوکا کر کے کہتے ہیں کوئی بھوکا نہیں سوئے گا، مریم اورنگزیب

Now Reading:

عمران خان پورے پاکستان کو بھوکا کر کے کہتے ہیں کوئی بھوکا نہیں سوئے گا، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان پورے پاکستان کو بھوکا کر کے کہتے ہیں کہ کوئی بھوکا نہیں سوئے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عمران خان کی لنگر مہم کا جواب دیتے ہوئے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پورے پاکستان کو بھوکا کر کے عمران خان کہتے ہیں کہ کوئی بھوکا نہیں سوئے گا؟ عمران خان کی وجہ سے ہر رات پانچ کروڑ بچے اور آٹھ کروڑ لوگ بھوکے سوتے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب آپ نے لنگر والے ٹرک کا نہیں ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر کا وعدہ کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر کہتے ہیں کہ کوئی بھوکا نہیں سوئے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے مہنگائی 3 فیصد سے 17 فیصد پر پہنچا دی اور کہتے ہیں کہ کوئی بھوکا نہیں سوئے گا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان آٹا چینی اور کھانے پینے کی اشیاء مہنگی کر کے عوام کے سامنے اب لنگر ٹرک کا نیا ڈرامہ کر رہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا کہ بائیس کروڑ عوام کا حق دینے کے بجائے پندرہ سو کو روٹی کھلا کر اپنی تشہیر کا اس سے بھونڈا اور کوئی ہتھکنڈہ نہیں سوجا کیا؟

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دو کروڑ عوام غربت کی لکیر سے نیچے چلی گئی اور عمران خان نے صرف ایک لنگر کا ٹرک بھجوایا؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سی پیک دونوں ممالک کے لیے اہم منصوبہ ہے، ڈی سی ایم چینی سفارتخانہ
بچوں کی نشوونما میں کمی، وزیر اعظم کی زیرصدارت عالمی ماہرین کا اعلیٰ سطحی اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر