Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے کے واقعات میں 4 سالہ بچی سمیت 4 افراد جاں بحق

Now Reading:

کراچی میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے کے واقعات میں 4 سالہ بچی سمیت 4 افراد جاں بحق

کراچی میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے کے واقعات میں 4 سالہ بچی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کلفٹن شاہ رسول کالونی میں بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے کے نتیجے میں چار سالہ بچی تانیہ جاں بحق ہوگئی۔

تانیہ کے والد کے مطابق بدقسمت تانیہ گھر کے باہر بارش کے پانی میں کھیل رہی تھی۔ 4 سالہ بچی  پہلی جماعت کے طالبہ تھی۔

والد کا کہنا تھا کہ شام کے وقت کھمبے پر اسپارک ہوا تھا تاہم شکایت کرنے کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے کارروائی نہیں کی گئی۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ تانیہ کی تدفین کیلئے لاش کو آبائی علاقے بہاولپور لے جایا جارہا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب  بلدیہ عابدآباد کے گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق  ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق  جاں بحق شخص کی شناخت یاسین کے نام سے کرلی گئی ہے۔

​لیاقت آباد  شریف آباد کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔

ریسکیو حکام کے مطابق  جاں بحق شخص کی شناخت 50 سالہ محمد صابر کے نام سے کرلی گئی ۔

اس سے قبل لائٹ ہاؤس چل گلی کے قریب ایک شخص کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

متوفی کی شناخت 45سالہ ساجد لودھی  کے نام سے ہوئی۔

Advertisement

پولیس کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے  متوفی چپل گلی میں بجلی کے بلب چوری کر رہا تھا، بارش کے باعث جگہ گیلی تھی جسکی وجہ سے اسے  کرنٹ لگا اور اسکی فوری طور پر موت واقع ہوگئی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
انڈسٹری کا پہیہ چلانے کیلئے توانائی کی قیمتوں میں کمی اشد ضروری ہے، عاطف اکرام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر