Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل کی اہم کارروائی

Now Reading:

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل کی اہم کارروائی

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل نے اہم کارروائی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ہائوس کا جعلی سیکشن افسر بن کر لوگوں کو لوٹنے والا جعل سازی گرفتار ہو گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم جعلی پارٹی نیشنل پیس کونسل فار انٹر فیتھ ہارمنی پاکستان کا خود ساختہ چیئرمین بھی بنا تھا۔
ذرائع نے کہا کہ ملزم مصطفی انصاری لوگوں سے لاکھوں روپے لے کر جعلی لیٹر پر گاڑیوں کے لیے گرین نمبر پلیٹ کا جعلی این او سی جاری کرتا تھا۔ ملزم جعلی تنظیم نیشنل پیس کونسل فار انٹر فیتھ ہارمنی پاکستان کا عہدہ دینے پر بھی فراڈ کر چکا ہے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم سے وزیر اعظم ہائوس کے جعلی لیٹر پیڈ، کمپیوٹرز، مختلف محکموں کی مہریں اور جعلی سرکاری دستاویز برآمد کر لی گئی ہیں۔

Advertisement
ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے نیشنل پیس کونسل کی جعلی ویب سائیٹ بنا رکھی تھی جس کو پی ٹی اے سے بلاک کروا دی گئی ہے۔ ملزم نے نیشنل پیس کونسل کے نام سے پارٹی رجسٹرڈ کروائی جو الیکشن کمیشن نے کیسنل کر دی ہے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم نے پارٹی کے نام پر تین لاکھ سے زائد لوگوں سے پیسے بٹور کر فراڈ کیا ہے۔
ایف آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 15 فی صد رہنے کا امکان
وزیراعلیٰ پنجاب نے این ایس آئی ٹی سٹی منصوبے کا افتتاح کر دیا
 بلوچستان: 100 ڈیم منصوبے میں بڑے پیمانے پر بےقاعدگیاں
کے ٹی سی نے ’پاکستان سگریٹ مارکیٹ اسسمنٹ 2024‘ رپورٹ جھوٹ اور من گھڑت قرار دے دی
جس نے پاکستان کو تباہ وبرباد کیا اس کا احتساب ہونا چاہیے، نواز شریف
صدر مملکت کی شہید میجر بابر خان کے گھر آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر