Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہباز شریف اور حمزہ کے براہ راست منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں، ایف آئی اے

Now Reading:

شہباز شریف اور حمزہ کے براہ راست منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں، ایف آئی اے

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے حالیہ جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے منی لانڈرنگ میں براہ راست ملوث ہونے کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔

ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شریف گروپ کے خلاف میگا منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہیں۔ سی او اینٹی کرپشن اور ڈائریکٹر لاہور کے تحت کام کرنے والی شوگر (تحقیقاتی) ٹیم نے اس انتہائی پیچیدہ کیس میں مالیاتی میٹرکس کو کھولنے کے لیے بہت تندہی سے کام کیا ہے، جس کا دائرہ کار بہت وسیع ہے۔

ایف آئی اے پریس ریلیز

بیان میں کہا گیا کہ شوگر ٹیم نے 2008 سے 2018 تک شریف گروپ (شریف خاندان) کے چپراسیوں اور کلرکوں کے (خفیہ) بینک کھاتوں میں 17,000 سے زیادہ کریڈٹ ٹرانزیکشنز (16 بلین روپے سے زیادہ) کی منی ٹریل کا تجزیہ کیا ہے۔ ٹیم کو شریف گروپ کے معاملات میں میاں صاحبان (اس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور میاں حمزہ شہباز) کے براہ راست ملوث ہونے کے حوالے سے ناقابل تردید دستاویزی ثبوت ملے ہیں۔

بیان کے مطابق اس وقت کے وزیراعلیٰ شہباز شریف اور حمزہ شہباز 1947 کے قانون کے مطابق سرکاری ملازم کے طور پر (عوامی) عہدے پر فائز تھے۔ جو اپنے چپراسیوں اور کلرکوں کے نام پر 16 بلین روپے (خفیہ طور پر) حاصل کرنے کیلئے مکمل طور پر جوابدہ ہیں۔

Advertisement

بیان میں مزید کہا گیا کہ میاں صاحبان کے لیگل ایڈوائزر عطاء اللہ تارڑ کی طرف سے یہ عوامی موقف کہ ایف آئی اے ایک پیسے کی بھی کرپشن کے ثبوت اکٹھے کرنے میں ناکام رہی ہے سراسر غیر سنجیدہ اور عوام الناس کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے اور اس کی تردید کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
انڈسٹری کا پہیہ چلانے کیلئے توانائی کی قیمتوں میں کمی اشد ضروری ہے، عاطف اکرام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر