Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم آج راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

Now Reading:

وزیر اعظم آج راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے
رنگ روڈ منصوبے کا سنگ بنیاد

وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج رنگ روڈ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے جس کی افتتاحی تقریب آج مجوزہ ٹھلیاں انٹرچینج کے مقام پر ہوگی ۔

راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

 کل لمبائی 38.3 کلومیٹر ہوگی، منصوبہ بانٹھ موڑ سے ٹھلیاں تک بنایاجائے گا جس کے تحت 8 ہزار 992 کنال زمین خریدی جارہی ہے۔

زمین کی خریداری پر 6 ارب 72 کروڑ 47 لاکھ 30 ہزار روپے خرچ ہونگے جس کی خریداری کے 5 ارب 90 کروڑ 13 لاکھ روپے صوبائی حکومت نے آرڈی اے کو جاری کیئے ہوئے ہیں۔

زمین خریداری کی مد میں آرڈی اے کے آکاؤنٹ میں 3ارب 51کروڑ 13لاکھ بیلنس میں ہے جس میں سے 2ارب 39کروڑ روپے کی زمین خریدی جاچکی ہے۔

Advertisement

منصوبے کے سول ورکس پر 23 ارب 60 کروڑ 62 لاکھ 10 ہزار روپے لاگت آئے گی جس کی منظوری ایکنک پہلے ہی دے چکا ہے۔

اسکے علاوہ منصوبے کی مجموعی طور پر لاگت 30 ارب 60 کروڑ 69 لاکھ 40 ہزار روپے لاگت آئے گی۔

رنگ روڈ 6 رویہ سڑکوں پر مشتمل ہوگا اور ہر لائن کی چوڑائی 3.65 میٹر ہوگی، دیگر شاہراؤں سے رابطہ قائم کرنے کے لیے5انٹر چینج تعمیر کیئے جائیں گے اور انٹر چینج بانٹھ، چک بیلی روڈ، اڈیالہ روڈ، چکری روڈ اور ٹھلیاں کے مقام پر تعمیر کیئے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوروں کو نہیں چھوڑیں گے، خواجہ آصف
وزیراعظم شہبازشریف ایرانی صدرکی نمازجنازہ میں شرکت کریں گے
پی ٹی آئی کے رہنما رؤف حسن نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی
وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ اجلاس
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق نہ ہوسکا
گورنر خیبر پختونخوا کا ایرانی قونصلیٹ جنرل کا دورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر