Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مشعال ملک کی عمران خان سے لانگ مارچ دو دن آگے بڑھانے کی درخواست

Now Reading:

مشعال ملک کی عمران خان سے لانگ مارچ دو دن آگے بڑھانے کی درخواست
مشعال حسین ملک

مشعال ملک نے عمران خان سے لانگ مارچ دو دن آگے بڑھانے کی درخواست کی ہے۔

اہلیہ یاسین ملک چیئرمین پیس اینڈ کلچر مشعال ملک نے اپنی بیٹی رضیہ سلطانہ کے ہمراہ نیشنل پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 25 مئی یاسین ملک کی سزا کا دن ہے، عمران خان اپنے مارچ کو دو دن آگے کردیں۔

اہلیہ یاسین ملک نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت  میں خود کو کشمیریوں کا وکیل کہا جبکہ یاسین ملک عمران خان کے دوست بھی ہیں۔

مشعال ملک نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی اپنے لانگ مارچ کو یاسین ملک کے لیے وقف کردیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی بہن بھائیوں سے کہتی ہوں ہمارا ساتھ دیں، جھولی پھیلا کر کہتی ہوں یاسین ملک کو بچانے کے لیے نکلیں اس سے پہلے کہ یاسین ملک کو پھانسی دے دی جائے۔

Advertisement

اہلیہ یاسین ملک چیئرمین پیس اینڈ کلچر مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی حکومت پر دباؤ بڑھایا جائے، مجھے امید ہے آپ میرا ساتھ دیں گے اور آپ اپنی کوشش سے یاسین ملک کی جان بچا سکیں گے۔

اس موقع پر بیٹی مشعال ملک رضیہ سلطانہ نے کہا کہ انکل آپ ہمارے لیے اپنا مارچ آگے کرلیں، میرے بابا کو بچانے کے لیے سب ملکر کوشش کریں۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔

پشاور میں کورکمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں لانگ مارچ کا فیصلہ کرلیا ہے اور میں صرف تحریک انصاف کے کارکنان کو نہیں بلکہ پوری قوم کودعوت دے رہا ہوں کہ لانگ مارچ میں شرکت کریں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ان چوروں کی موجودگی میں قوم کا کوئی مستقبل نہیں ہے، اقتدار میں آنے والوں پر کیسز ہیں،  مفرور باہر سے بیٹھ کر فیصلے کر رہا ہے،  چوروں کو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بنا دیا گیا، یہ قوم کی توہین ہے، ملک کا وزیراعظم ضمانت پر ہے، یہ اقتدارمیں صرف اپنے مقدمات ختم کرنے آئے تھے، اس ملک کے 22 کروڑ عوام کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کیا گیا۔

عمران خان نے کہا تھا کہ ہمارامطالبہ ہے کہ اسمبلی تحلیل کریں اورالیکشن کا اعلان کریں اور اداروں نے کہا ہے کہ ہم نیوٹرل ہیں تو پھرنیوٹرل رہیں، ابھی بتارہا ہوں ،  2 دن پہلے انٹرنیٹ بند کردیا جائے گا جب کہ ہمارے پرامن مارچ میں رکاوٹ ڈالی گئی تو قانونی کارروائی کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بار بار درخواست نہیں کی جاتی لیکن اینٹ کا جواب پتھر سے دینا چاہیے، علی امین گنڈاپور
کراچی: گورنر ہاؤس کے باہر لگا گھنٹہ غائب
اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت 22 مئی تک ملتوی
وزیر اعظم کی تمام تر کاوشوں کے باوجود کسان پریشان
کرپشن میں ملوث سرکاری افسران کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں
مریم نواز کی پنجاب پولیس کو ڈرون سے لیس کرنے کیلئے فنڈز کی اصولی منظوری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر