Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرمی چیف کا دوست ممالک سے رابطہ، آئی ایم ایف کے حوالے سے اچھی خبر ملنے کا امکان

Now Reading:

آرمی چیف کا دوست ممالک سے رابطہ، آئی ایم ایف کے حوالے سے اچھی خبر ملنے کا امکان
آرمی چیف

 آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ کو دوست ممالک کے حکام کی جانب سے پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آرمی چیف نے دوست ممالک کے حکام سے آئی ایم ایف  پروگرام پر گفتگو کی ہے جبکہ حکام نے پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔

 ذرائع نے بتایا کہ حکام کی جانب سے رابطے کے نتیجے میں پاکستان کیلئے جلد اچھی خبر متوقع ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایک غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی  ڈپٹی سیکریٹری وینڈی شرمن سے فون پر بات چیت کی تھی۔

Advertisement

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  آرمی چیف  نے وینڈی شرمن سے آئی ایم ایف کےقرض پروگرام کا عمل  تیز کرنے کی درخواست  کی۔

انہوں نے کہا  آئی ایم ایف کا1.2 ارب ڈالر قرضے کا عمل تیز کیا جائے ۔ وائٹ ہاؤس  آئی ایم ایف پر1.2 ارب ڈالر کی فراہمی کے لیے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالے۔

واضح رہے کہ   آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض پروگرام کے تحت  1.2   ارب ڈالر دینے کی منظوری دی تھی۔

آرمی چیف اس حوالے سے پہلے بھی  خلیجی اور برادراسلامی ممالک سے رابطے کرچکے ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے  سعودی عرب،یواےای  اور چین  سمیت  دیگر دوست ممالک سے بھی تعاون  کے لیے بات چیت کی تھی۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کی حکومت میں آرمی چیف نیشنل اکنامک کونسل کے ممبر بھی رہے اور انہوں نے  ہمیشہ ملک اور عوام  کے مفادات کو سرفہرست رکھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 15 فی صد رہنے کا امکان
وزیراعلیٰ پنجاب نے این ایس آئی ٹی سٹی منصوبے کا افتتاح کر دیا
 بلوچستان: 100 ڈیم منصوبے میں بڑے پیمانے پر بےقاعدگیاں
کے ٹی سی نے ’پاکستان سگریٹ مارکیٹ اسسمنٹ 2024‘ رپورٹ جھوٹ اور من گھڑت قرار دے دی
جس نے پاکستان کو تباہ وبرباد کیا اس کا احتساب ہونا چاہیے، نواز شریف
صدر مملکت کی شہید میجر بابر خان کے گھر آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر