Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب کی عوام کو 23 نئے سرکاری اسپتالوں کا تحفہ دیں گے، یاسمین راشد

Now Reading:

پنجاب کی عوام کو 23 نئے سرکاری اسپتالوں کا تحفہ دیں گے، یاسمین راشد
یاسمین راشد

جب عمران خان حکم کریں گے ہم پنجاب کی جیلیں بھر دیں گے، یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب کی عوام کو 23 نئے سرکاری اسپتالوں کا تحفہ دیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن پنجاب اسمبلی یاسمین راشد اچانک گنگارام اسپتال میں زیر تعمیر مدر اینڈ چائلڈ بلاک پہنچ گئیں جہاں انہوں نے بلاک میں جاری پیش رفت کا جائزہ لیا۔

یاسمین راشد کی متعلقہ افسران کو ہدایت

صوبائی وزیر صحت نے متعلقہ تمام افسران کو زیر تعمیر مدر اینڈ چائلڈ بلاک کو مقررہ وقت پر ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا اظہار خیال

Advertisement

اس حوالے سے یاسمین راشد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گنگارام اسپتال میں زیر تعمیرمدر اینڈ چائلڈ بلاک کو مقررہ طے شدہ وقت پر مکمل کریں گے اور اس اسپتال میں زیر تعمیر مدر اینڈ چائلڈ بلاک کو جلد مکمل کر کے عوام کیلئے کھول دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ افسران کو زیر تعمیر مدر اینڈ چائلڈ بلاک جلداز جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے، اس بلاک میں کسی قسم کی کوتاہی یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

’مدر اینڈ چائلڈ اسپتال عمران خان کے وعدے کی تکمیل ہیں

پنجاب میں اسٹیٹ آف دی آرٹ مدر اینڈ چائلڈ اسپتال عمران خان کے وعدے کی تکمیل ہیں، پنجاب کی عوام کو 23 نئے سرکاری اسپتالوں کا تحفہ دیں گے۔

پنجاب میں تمام زیر تعمیر مدراینڈ چائلڈ اسپتالوں کا دورہ کرکے جاری پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

’ماؤں اور بچوں کی زندگی کو محفوظ بنایا جائےگا‘

Advertisement

پاکستان میں ہرسال ہزاروں مائیں اور بچے دوران زچگی زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں، پنجاب میں اسٹیٹ آف دی آرٹ مدر اینڈ چائلڈ اسپتالوں کے ذریعے ہزاروں ماؤں اور بچوں کی زندگی کو محفوظ بنایا جائے گا۔

اس موقع پر سیکرٹری صحت علی جان خان، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی  پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، اسپیشل سیکرٹری محمد عثمان، ایم ایس گنگارام اسپتال ڈاکٹراطہر، چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی، شیخ اعجاز، سی اینڈ ڈبلیو سمیت متعلقہ محکمہ جات کے افسران بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 بلوچستان: 100 ڈیم منصوبے میں بڑے پیمانے پر بےقاعدگیاں
کے ٹی سی نے ’پاکستان سگریٹ مارکیٹ اسسمنٹ 2024‘ رپورٹ جھوٹ اور من گھڑت قرار دے دی
جس نے پاکستان کو تباہ وبرباد کیا اس کا احتساب ہونا چاہیے، نواز شریف
صدر مملکت کی شہید میجر بابر خان کے گھر آمد
کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر تشدد، وزیراعظم کی انجنئیر امیر مقام کو فوری بشکیک پہنچنے کی ہدایت
کرغستان میں کشیدہ صورتحال پر طلبہ کے خاندان پریشان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر