Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا سے مزید 02 ہلاکتیں، مثبت کیسز کی شرح 2.51 فیصد ریکارڈ

Now Reading:

کورونا سے مزید 02 ہلاکتیں، مثبت کیسز کی شرح 2.51 فیصد ریکارڈ
کورونا

پاکستان بھر میں کورونا وباء کے باعث مزید 02 ہلاکتیں واقع ہوئیں ہیں جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2.51 ریکارڈ کی گئی ہے۔

 اس حوالے سے قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے یومیہ اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 449 نئے  کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Advertisement

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے باعث 02 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ  158 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

اسکے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17 ہزار 872 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جبکہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.51 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

کراچی میں کورونا کیسز:

شہر کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 75 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس دوران ایک بھی شخص کا انتقال نہیں ہوا ہے۔

شہر بھر میں 42 مریض تشویشناک حالت میں مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 7مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر زیر علاج ہیں۔

خیال رہے کہ ماہ جولائی میں سندھ میں 73 افراد کورونا کے سبب جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ ماہ اگست میں آج تک 37 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Advertisement

اسکے علاوہ کراچی میں کورونا کیسز کی ہفتہ وار شرح 1.48فیصد رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر سندھ بھر میں کورونا کی ہفتہ وار شرح 1.41 فیصد رپورٹ ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بار بار درخواست نہیں کی جاتی لیکن اینٹ کا جواب پتھر سے دینا چاہیے، علی امین گنڈاپور
کراچی: گورنر ہاؤس کے باہر لگا گھنٹہ غائب
اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت 22 مئی تک ملتوی
وزیر اعظم کی تمام تر کاوشوں کے باوجود کسان پریشان
کرپشن میں ملوث سرکاری افسران کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں
مریم نواز کی پنجاب پولیس کو ڈرون سے لیس کرنے کیلئے فنڈز کی اصولی منظوری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر