Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمیریوں کی بہادری ہی ان کی اصل جیت ہے، مشعال ملک

Now Reading:

کشمیریوں کی بہادری ہی ان کی اصل جیت ہے، مشعال ملک

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی بہادری ہی ان کی اصل جیت ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی یوم آزادی پر کشمیریوں نے یوم سیاہ منایا، ایف نائن پارک میں احتجاجاً کالے غبارے ہوا میں چھوڑے گئے۔

مشعال ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب انسان عشق کی انتہا پر ہوتا ہے تو اس کو کسی کا ڈر یا خوف نہیں ہوتا، آپ دیوانوں کی طرح سڑکوں پر نکل کر آزادی کا نعرہ لگاتے ہیں۔

‘ہمیں آزادی کا مطلب سمجھنا ہے’

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں آزادی کا مطلب سمجھنا ہے، کشمیر کے یوتھ جب باہر نکلتے ہیں تو ان کو ڈر نہیں ہوتا بلکہ وہ مسکرا رہے ہوتے ہیں۔

Advertisement

‘انڈین میڈیا کبھی کشمیر کے لوگوں کی بہادری نہیں دکھاتا’

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی دلیری ہی ان کی اصل جیت ہے، کبھی بھی انڈین میڈیا کشمیر کے لوگوں کی بہادری نہیں دکھاتا۔

‘یاسین ملک بھارتی قید میں ہیں’

مشعال ملک نے کہا کہ  کشمیری قوم کا لیڈر یاسین ملک جیل میں قید ہے جو تین بہنوں کا اکلوتا بھائی ہے، وہ اکلوتہ بیٹا ہے اپنی ماں کا، وہ یاسین ملک بھارتی قید میں ہے۔

اس موقعے پر حریت رہنما عبدالحمید نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا یوم آزادی ہم یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔

‘یو این نے اپنی افادیت کھو دی ہے’

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو یہی پیغام دینا چاہتے ہیں کہ 1947 کے بعد بہت سی قومیں وجود میں آئی ہیں، یو این کا کردار بڑا مایوس کن ہے، اس ادارے نے اپنی افادیت کھو دی ہے۔

‘تین سال سے کشمیریوں کو تعلیم سے دور رکھا جا رہا ہے’

عبدالحمید لون نے مزید کہا کہ ہمیں آر ایس ایس سے بچانے کی کوئی تدبیر نہیں کی گئی، تین سال سے کشمیریوں کو تعلیم سے دور رکھا جا رہا ہے، ہر گھر کے باہر فوجی کھڑا ہے۔

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
انڈسٹری کا پہیہ چلانے کیلئے توانائی کی قیمتوں میں کمی اشد ضروری ہے، عاطف اکرام
صوبائی وزیر سے ایوان صنعت و تجارت ساہیوال کے وفد کی ملاقات
موبائل فونز، گاڑیوں اور بعض غذائی اشیاء کی درآمد میں اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر