Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، مراد راس

Now Reading:

عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، مراد راس

مراد راس

لاہور: صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

وزیر تعلیم مراد راس کی صوبائی وزراء، پارٹی ایم پی ایز و دیگر سیاسی قائدین سے مرحلہ وار ملاقاتیں ہوئیں، جس کا انعقاد 90 شاہراہ قائد اعظم مال روڈ پر کیا گیا۔

ملاقاتوں کے انعقاد کا بنیادی مقصد صوبے بھر میں تعلیمی مسائل کے حوالے آگاہی حاصل کرنا تھا۔

مراد راس نے بتایا کہ صوبائی وزراء، ایم پی ایز و دیگر نے اپنے اپنے حلقوں میں درپیش تعلیمی مسائل کے حوالے آگاہ کیا۔

‘مسائل کی نشاندہی کے بغیر اُن کا مستقل بنیادوں پر حل ممکن نہیں’

Advertisement

اس موقع پر مراد راس نے کہا کہ مسائل کی نشاندہی کے بغیر اُن کا مستقل بنیادوں پر حل ممکن نہیں، ہمارے بچے ملک کا مستقبل ہیں، بہتر سے بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ آج محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب ٹیکنالوجی کے مُثبت اور جامع استعمال کی بدولت ترقی کے راستے پر ہے، میں دعوے سے کہتا ہوں کہ ٹیکنالوجی کا جتنا موثر استعمال محکمہ تعلیم پنجاب نے گزشتہ چند سالوں میں کیا کسی اور نے نہیں کیا۔

‘لوگوں کی مشکلات کم کرنے کیلئے پنجاب حکومت یک مُشت محنت کررہی ہے’

صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، لوگوں کی مشکلات کم کرنے کیلئے پنجاب حکومت دن رات یک مُشت محنت کر رہی ہے۔

انکا کہنا ہے کہ سیاسی مخالفین نے حکومت سنبھالنے سے لے کر اب تک عوام کو مخض مشکلات سے دو چار کیا ہے، امپورٹڈ حکومت کو عوام پر مہنگائی کی صورت میں بمباری کرتے ہوئے ذرا برابر بھی ترس نہیں آیا۔

مراد راس نے مزید کہا کہ ذاتی مفادات کی بنیادوں پر سیاست کرنے والے کبھی مُلکی مفاد کا نہیں سوچ سکتے، چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے عوامی خدمت کے ویژن کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 15 فی صد رہنے کا امکان
وزیراعلیٰ پنجاب نے این ایس آئی ٹی سٹی منصوبے کا افتتاح کر دیا
 بلوچستان: 100 ڈیم منصوبے میں بڑے پیمانے پر بےقاعدگیاں
کے ٹی سی نے ’پاکستان سگریٹ مارکیٹ اسسمنٹ 2024‘ رپورٹ جھوٹ اور من گھڑت قرار دے دی
جس نے پاکستان کو تباہ وبرباد کیا اس کا احتساب ہونا چاہیے، نواز شریف
صدر مملکت کی شہید میجر بابر خان کے گھر آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر