Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے، ترجمان دفتر خارجہ

Now Reading:

پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ

پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ایرانی ناظم الامورکی طلبی

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ماضی میں بھی دہشت گردی کو شکست دی ہے اور آج بھی دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے مختلف امور پر روشنی ڈالی  اور بتایا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اس وقت امریکہ کے دورے پر ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ امریکہ میں بین الاقوامی سطح پر موسیماتی تبدیلی خطرات سے آگاہ کررہے ہیں جبکہ انہوں امریکہ میں تنک ٹینک ممبران سے بھی ملاقاتیں کی ہیں تاہم بلاول بھٹو زرداری کی ابھی بھی امریکہ میں اہم ملاقاتیں جاری ہیں ۔

سی پیک، پاکستان اور چین:

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ سی پیک پاکستان اور چین کے لیے اہم منصوبہ ہے، یہ پاک چین دوستی کا فلیگ شپ منصوبہ ہے ۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پاک چین مشترکہ کمیٹی کے اجلاس میں سی پیک کے منصوبوں کو تمام زاویوں سے جائزہ لیا گیا  ہے جس میں دونون فریقین نے سی پیک کو بلا تعطل جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

پاکستان اور دہشتگردی:

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے افغانستان میں حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں  اور چمن معاملے پربھی افغان حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے جس پر افغان ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا ۔

انہوں نے بتایا کہ چمن بلا اشتعال فائرنگ سے جانی و مالی نقصان ہوا  ہے تاہم پاکستان افغان حکومت کے ساتھ برادرانہ و دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت اپنے غیر ذمہ دارانہ رویہ کی وجہ سے سیکیورٹی کونسل کا ممبر بھی نہیں بن سکا، ترجمان دفتر خارجہ

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے  جس کے تحت  ماضی میں بھی دہشت گردی کو شکست دی ہے اور ایک بار پھر دہشت گردی کو شکست دیں گے۔

Advertisement

ترجمان نے واضح کیا کہ ہمارے قانون نافذ کرنے ولے ادارے قانون پر عملدرآری کے حوالے سے اقدامات کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی سے ملک کو بچانے کے لیے افغانستان سمیت تمام پلئیرز سے رابطے میں ہیں، ہماری پالیسی امن، ترقی اور باہمی منسلکی پر مبنی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ افغانستان میں امن ہی افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کا واحد راستہ ہے ۔

پاکستان اور توانائی:

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو توانائی کے مسائل کا سامنا ہے لیکن پاکستان اس وقت روس سے تیل خرید نہیں رہا تاہم روس سمیت دیگر ممالک سے سستے تیل کی خریداری کے لئے کوشاں ہیں۔

افغانستان میں صورتحال:

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے مابین ایک مربوط نظام بات چیت کے لئے موجود ہے  اور افغان حکومت نے اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لئے استعمال نہ ہو  اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عالمی برادری اور افغانستان سے رابطے میں ہیں کیونکہ افغانستان میں امن خطے اور پاکستان میں استحکامِ لائے گا۔

اسکے علاوہ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے افغانستان میں خواتین کی تعلیم پر پابندی ناقابل قبول ہے ، یہ پابندی اسلامی اقدار اور قرآنی تعلیمات کے برخلاف ہے تاہم طالبان عورتوں کی تعلیم پر پابندی کا فیصلہ فوری واپس لے ۔

مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ:

انہوں نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دئیے بغیر جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف وزریاں بند کرے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت پاکستان میں ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے، ترجمان دفتر خارجہ

Advertisement

انہوں نے اس با پر زور دیا کہ پاک بھارت سمیت تمام تنازعات بات چیت سے حل ہونے چائیے  تاہم بھارت بات چیت کے لئے موضوع ماحول پیدا کرے ۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت میں بھی مذہبی انتہا پسندی عروج پر ہے جو کہ قابل تشویش ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی ویب سیریز پر پابندی بھارتی اقدامات ہندوتوا حکومت کی جانب سے خطے میں نفرت انگیز اقدامات سے بھارتی عوام کو لاعلم رکھنے کی کوشش ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں سگریٹ نوشی کی شرح میں نمایاں کمی، سروے رپورٹ
وزیر اعظم کا ترکیہ کے ساتھ تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک لے جانے کا عزم
ترک وزیر خارجہ کی چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ملاقات
آسڑیلین چیف آف ڈیفنس فورسز کی جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد
یوسف رضا گیلانی کو دھمکی آمیز میسج بھیجنے والا ملزم گرفتار
ججز تقرری کا معاملہ؛ جوڈیشل کمیشن اجلاس کا طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر