Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈاکٹر سیف الرحمان کراچی کے نئے ایڈمنسٹریٹر تعینات، نوٹیفکیشن جاری

Now Reading:

ڈاکٹر سیف الرحمان کراچی کے نئے ایڈمنسٹریٹر تعینات، نوٹیفکیشن جاری

ایڈمنسٹریٹر کراچی

ڈاکٹر سیف الرحمان کو کراچی کے نئے ایڈمنسٹریٹر تعینات کردیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر سیف الرحمان نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی ہونگے۔


دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے وزراء کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کے لئے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں اتفاق ہوگیا۔

Advertisement

ایم کیو ایم کی جانب سے پسندیدہ سرکاری افسر یا پارٹی رہنما کو ایڈمنسٹریٹر لگانے کیلئے زور دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم اور گورنر سندھ کچھ روز سے ایڈمنسٹریٹر کے تبادلے کے لئے سندھ حکومت کو زیادہ پریشر دے رہے تھے۔

ذرائع پی پی کا کہنا تھا کہ پارلیمان سے باہر ایم کیو ایم کے عامر خان گروپ نے اپنا ایڈمنسٹریٹر لازمی قرار دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پی پی رہنماؤں نے ایم کیو ایم سے رابطے میں تبادلہ خیال کیا تھا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں ایک ماہ رہ گیا ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ عامر خان اور وسیم اختر گروپ کے پریشر پر خالد مقبول صدیقی نے چند دن قبل ایم کیو ایم کے ایڈمنسٹریٹر لانے پر پی پی قیادت سے بات  کی۔

یاد رہے کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں ملاقاتوں کا سلسلہ جاری کئی روز سے جاری ہے۔ ایم کیو ایم نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کے لئے عبدالوسیم ، سیف الرحمان اور افتخار کے نام دیئے تھے جبکہ اضلاع میں ڈسٹرکٹ سینٹرل فرقان اطیب ، ڈسٹرکٹ ایسٹ شکیل احمد اور کورنگی ارشاد ظفیر و شریف خان کے نام دیئے گئے تھے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی سمیت پارلیمنٹرین نے مرتضیٰ وہاب کو سپورٹ کیے رکھا، اس لیے مرتضیٰ وہاب سے ایڈمنسٹریٹر کا عہدہ نہیں لیا گیا تھا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب 2 ماہ قبل وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو استعفیٰ دے چکے ہیں، مرتضیٰ وہاب نے دیا ہوا استعفیٰ واپس نہیں لیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب کو 5 اگست 2021 کو پی پی قیادت کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر کراچی مقرر کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
انڈسٹری کا پہیہ چلانے کیلئے توانائی کی قیمتوں میں کمی اشد ضروری ہے، عاطف اکرام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر