Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ظلم و جبر کے باوجود ڈٹے رہنے پر کراچی کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، عمران خان

Now Reading:

ظلم و جبر کے باوجود ڈٹے رہنے پر کراچی کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، عمران خان
عمران خان

ظلم و جبر کے باوجود ڈٹے رہنے پر کراچی کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ظلم و جبر کے باوجود ڈٹے رہنے پر کراچی کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی کی سربراہی میں وفد نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کی۔

آفتاب صدیقی نے چیئرمین عمران خان کو کراچی میں جاری امپورٹڈ حکومت کی انتقامی کارروائیوں سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

اس موقع پر عمران خان نے انتقامی کارروائیوں کا شکار ارسلان تاج اور شاہنواز جدون کی ہمت اور حوصلے کو سراہا۔

ملاقات میں عمران خان نے کراچی میں عام انتخابات کی تیاری کیلئے اہم ٹاسک دے دیے، کراچی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سیمنار منعقد کیے جائیں گے۔

Advertisement
عمران خان انسانی حقوق کی پامالی و آئین پاکستان کی بالادستی کے عنوان پر سیمینار سے جلد خطاب کریگے۔

چیئرمین عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ سرکار ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں، کراچی میں پی ٹی آئی کارکنان کے گھروں پر چھاپے گرفتاریاں انسانی حقوق کی پامالی ہے، ملک میں آئین کی کھلی خلاف ورزیوں کا عمل جاری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی والے حقیقی آزادی کی تحریک میں ہمیشہ آگے رہے، ظلم و جبر کے باوجود ڈٹے رہنے پر کراچی کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

ملاقات میں پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکریٹری ارسلان تاج اور رکن صوبائی اسمبلی شاہنواز جدون بھی موجود تھے۔

ضرور پڑھیں؛ حکومت کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تحریکِ انصاف کا ڈوزیئر جاری

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترسیلات زر، برآمدات اور مالی ذخائر میں اضافہ
وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب مکمل
فواد چوہدری نے خاموشی توڑدی؛ بڑا اعلان کردیا
عدت میں نکاح کیس، جج شاہ رخ ارجمند کا خاور مانیکا پر اظہارِ برہمی
ایل این جی ریفرنس کیس، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
ہمیں ’بلے‘ کا نشان بھی ملنا چاہیے، بیرسٹر گوہر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر