Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

انسانی حقوق کی خلاف ورزی؛ مشعال ملک کا جی 20 ممالک سے اہم مطالبہ

Now Reading:

انسانی حقوق کی خلاف ورزی؛ مشعال ملک کا جی 20 ممالک سے اہم مطالبہ

مشعال ملک کا جی 20 ممالک سے اہم مطالبہ

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے جی 20 ممالک سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشعال ملک نے عالمی طاقتوں سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے ہے۔

وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے جی 20 ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے پر مجبور کریں۔

مشعال ملک نے جی 20 کے رکن ممالک بشمول امریکہ، برطانیہ، یورپی یونین، چین، فرانس، روس، کینیڈا، جاپان، سعودی عرب، جنوبی افریقہ اور ترکی پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔

وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے مطالبہ کیا کہ جی 20 ممالک بھارت کے ساتھ تمام سیاسی اور سماجی تعلقات کو مقبوضہ وادی میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے سے مشروط کریں۔

Advertisement

مشعال ملک نے کہا کہ عالمی برادری کو بھارت کے ساتھ اپنے تجارتی مفادات کو دیکھنے کی بجائے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور معصوم لوگوں کے قتل عام کو دیکھنا چاہیے، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر علاقائی امن ممکن نہیں، بھارتی فاشسٹ حکومت نے بربریت اور ریاستی دہشت گردی کی تمام حدیں پار کر دی ہیں، عالمی طاقتیں اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں کہ مقبوضہ وادی کو ایک قید خانے اور ٹارچر سیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے کہا کہ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے چیئرمین یاسین ملک سمیت کئی انسانی حقوق کے کارکنان، صحافی اور سیاسی شخصیات کو بھارت نے غیر قانونی طور پر جعلی مقدمات میں حراست میں رکھا ہوا ہے، اگست 2019 کے بعد سے ہندوستانی حکومت نے جابرانہ پالیسیوں میں خطرناک حد تک شدت پیدا کر دی ہے، کشمیر کے تنازع کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے تسلیم کیا گیا تھا لیکن بھارتی قابض افواج مظالم کے ذریعے عوام کو دبانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

مشعال ملک نے کہا کہ جموں و کشمیر میں عوام کو بین الاقوامی نگرانی میں رائے شماری کے ذریعے اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے دیا جائے، جی 20 ممبران بھارتی حکومت پر کشمیریوں کو رہا کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں اور میڈیا گروپوں کو مقبوضہ وادی کا آزادانہ دورہ کرنے کی اجازت دیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
انڈسٹری کا پہیہ چلانے کیلئے توانائی کی قیمتوں میں کمی اشد ضروری ہے، عاطف اکرام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر