Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

میری پارٹی میں چور لٹیروں کیلئے جگہ نہیں ہے، پرویز خٹک

Now Reading:

میری پارٹی میں چور لٹیروں کیلئے جگہ نہیں ہے، پرویز خٹک
پرویز خٹک

پرویز خٹک نے کہا ہے کہ میری پارٹی میں چور لٹیروں کیلئے جگہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک نے بنوں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کے لحاظ سے نوشہرہ اور سوات کے مقابلے میں بنوں کی حالت پر آفسوس ہوا، موقع ملا تو بنوں کو نوشہرہ کی طرز پر بناؤں گا اور وہاں سڑکیں،  بجلی،  گیس سب کچھ ٹھیک ٹھاک چل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں اساتذہ کی حاضریاں یقینی بنائی ،غیر حاضری کی صورت میں سالانہ 20 کروڑ روپے بہترین اساتذہ پر خرچ کرتا۔

پرویز خٹک نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ 35 سال سے قرضہ لیکر اتا رہے ہیں بس یہ تین عشرے اسی میں ہی گزرے، تھانہ اور پٹوار میں عوام کو رشوت لینے اور دینے والا نہیں ملے گا۔

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور بد امنی اس وجہ سے ہے کہ ایماندار لیڈر نہیں ملا، بنگلہ دیش کو ایماندار خاتون ملی آج وہ ترقی کے منازل طے کر رہا ہے۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے ساری زندگی سیاست کی، کسی سیاست دان نے اب تک مہنگائی پر قابو پانے کیلئے کام نہیں کیا،کل جو ممالک ہم سے پیچھے تھے آج ہم سے کافی آگے نکل چکے، دنیا کے قرض دار ہیں جب تک ہم قرضدار ہیں ترقی ممکن نہیں

پرویز خٹک نے کہا کہ ہمارے سیاست دانوں کی ترقی کا سوچ ہی نہیں ہے، میں نے صحت کارڈ پروگرام کے ذریعے خیبرپختونخواہ میں غریبوں کیلئے علاج شروع کیا۔

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک نے مزید کہا کہ میری پارٹی میں چور لٹیروں کیلئے جگہ نہیں ہے، میں نے اپنی حکومت میں نوشہرہ میں بیشتر ترقیاتی منصوبے کیے، حکومت میں آئے تو تعلیمی نظام کی بہتری پر کام کریں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 15 فی صد رہنے کا امکان
وزیراعلیٰ پنجاب نے این ایس آئی ٹی سٹی منصوبے کا افتتاح کر دیا
 بلوچستان: 100 ڈیم منصوبے میں بڑے پیمانے پر بےقاعدگیاں
کے ٹی سی نے ’پاکستان سگریٹ مارکیٹ اسسمنٹ 2024‘ رپورٹ جھوٹ اور من گھڑت قرار دے دی
جس نے پاکستان کو تباہ وبرباد کیا اس کا احتساب ہونا چاہیے، نواز شریف
صدر مملکت کی شہید میجر بابر خان کے گھر آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر