Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سرکاری نوکری کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

Now Reading:

سرکاری نوکری کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

سرکاری نوکری کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

سرکاری نوکری کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس میں سینکڑوں خالی آسامیوں پر بھرتیاں کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پنجاب پولیس کی طرف سے سینئر اسٹیشن اسسٹنٹ (ایس ایس اے) کی 21 اور پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ (پی ایس اے) کی 835 خالی آسامیوں پر بھرتیاں کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

نوکری کے لیے درخواست دینے کے خواہشمند افراد پنجاب پولیس کی آفیشل ویب سائٹ (www.punjabpolice.gov.pk)سے فارم ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 اکتوبر ہے۔

Advertisement

ایس ایس اے کی ملازمت کے لیے امیدوار کی عمر 18 سال سے 25 سال کے درمیان ہونا لازمی ہے جبکہ اس کے پاس متعلقہ ضلع کا ڈومیسائل ہو۔

اس پوسٹ کے لیے امیدواروں کی تعلیمی قابلیت کمپیوٹر سائنس میں انٹرمیڈیٹ (آئی سی ایس) ہونی چاہیے اور متعلقہ شعبے میں تین سالہ تجربہ ہونا چاہیے۔

پی ایس اے امیدواروں کے لیے بھی تعلیمی قابلیت اور تجربہ کی حد یکساں ہے تاہم ان کی انگریزی ٹائپنگ اسپیڈ 35 الفاظ فی منٹ اور اردو ٹائپنگ سپیڈ 25 الفاظ فی منٹ ہونی لازمی ہے۔

منتخب امیدواروں کی فہرست ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں اور پنجاب پولیس کی آفیشل ویب سائٹ پر آویزاں کی جائے گی۔

ان ملازمتوں میں خواتین کے لیے 15 فیصد، اقلیتوں کے لیے 5 فیصد اور معذور افراد کے لیے 3 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔

پی ایس اے کی ضلع لاہور میں 199، شیخو پورہ میں 24، ننکانہ صاحب میں 8، قصور میں 4، فیصل آباد میں 38، چنیوٹ میں 5، جھنگ میں 4، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 3، گوجرانوالہ میں 52، گجرات میں 24، حافظ آباد میں 6، منڈی بہاﺅالدین میں 5، سیالکوٹ میں 50، نارووال میں 12، سرگودھا میں 32، بھکر میں 4، خوشاب میں 12، میانوالی میں 25، ساہیوال میں 4، اوکاڑہ میں 1، پاکپتن میں 3، راولپنڈی میں 61، اٹک میں 10، چکوال میں 15، جہلم میں 12، ملتان میں 71، لودھراں میں 8، خانیوال میں 13، ویہاڑی میں 6، بہاولپور میں 7، بہاولنگر میں 3، رحیم یار خان میں 18، ڈیرہ غازی خان میں 40، لیہ میں 6، مظفر گڑھ میں 32 اورراجن پور میں 17خالی آسامیاں مشتہر کی گئی ہیں۔

Advertisement

اسی طرح ایس ایس اے کی لاہور میں 5، فیصل آباد میں 1، سیالکوٹ میں 1، سرگودھامیں 1، اوکاڑہ میں 1، راولپنڈی میں 3، اٹک میں 1 اور ملتان میں 8 آسامیاں مشتہر کی گئی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان نے کرغستان میں طلبہ کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کر دیا
ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
آئی جی اسلام آباد کی رہائش گاہ کے باہر سے کیبل چوری کرنے والا گروہ گرفتار
آرمی چیف سے آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات
ہیٹ ویو، سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات ملتوی
کرغزستان معاملہ: وفاقی حکومت کےمفت ٹکٹ کےدعوے جھوٹے ثابت ہوئے، بیرسٹر سیف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر