Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسموگ کی شدت برقرار؛ پنجاب کے 8 اضلاع آج کی عام تعطیل سے مستثنیٰ قرار

Now Reading:

اسموگ کی شدت برقرار؛ پنجاب کے 8 اضلاع آج کی عام تعطیل سے مستثنیٰ قرار
اسموگ

سموگ زدہ علاقوں میں تعینات سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کی جائے گی، عدالت

لاہور: اسموگ کے باعث لگائے جانے والے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پنجاب کے 8 اضلاع کو آج کی عام تعطیل سے مستثنیٰ قرار دیے دیا گیا ہے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے نوٹیفکیشن کے مطابق کال سینٹرز اور انٹرنیشنل آئی ٹی سینٹرز آج عام تعطیل سے مستثنیٰ ہوں گے جبکہ ای کامرس سینٹرز، پوسٹل/کوریئر سروسز، یوٹیلٹی اسٹورز، سیلولر نیٹ ورک/ٹیلی کام سینٹرز کو آج کی چھٹی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ میڈیکل اسٹورز، فارمیسیز، ویکسینیشن سینٹرز، پیٹرول پمپس، تندور، بیکریاں، کریانہ شاپس، چکن اور میٹ شاپس بھی کھلی رہے گی۔

لاہور ڈویژن اور دیگر 4 اضلاع میں تعلیمی ادارے اور سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے جبکہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی طرف سے چھٹی سے مستثنیٰ قرار دیے گئے ادارے بھی کھلے رہیں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب کی صوبائی حکومت نے اسموگ پر قابو پانے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرز پر سخت اقدامات کا اعلان کیا تھا، ان اعلانات کے مطابق آلودگی پر قابو پانے کے لیے جمعرات کے روز متاثرہ علاقوں میں گاڑیوں کی آمدورفت اور شہریوں کی نقل و حرکت  محدود  کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن بعد ازاں وزیراعلیٰ  پنجاب محسن نقوی نے اعلان کیا کہ 9 نومبر کو یوم اقبال کی وجہ سے حکومت اسمارٹ لاک ڈاؤن ضوابط میں نرمی لا رہی ہے۔

Advertisement

جمعرات کی شام کو جاری کیے جانے والے محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر پنجاب کے ترمیمی نوٹیفکیشن کے مطابق اب کال سینٹرز اور انٹرنیشنل آئی ٹی سینٹرز کو بھی کام کی اجازت دی گئی ہے، 8 اضلاع میں مارکیٹس جمعرات اور جمعے کے روز بھی کھلی رہیں گی اور کاروباری مقامات پر معمول کے مطابق کام ہوگا۔

 اس کے علاوہ ریستوراں، سنیما ہالز اور جِم بھی آج معمول کے مطابق کھلے رہیں گے جبکہ ایک اور حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق شاپنگ مالز سمیت مارکیٹیں ہفتے اور اتوار کو بند رہیں گی۔

بعدازاں صوبائی دارالحکومت میں اسموگ میں کمی لانے کے لیے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں اور اینٹوں کے بھٹوں  کے خلاف شروع کیا جانے والا آپریشن اب بھی جاری ہے۔

پنجاب حکومت نے لاہور، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ اور نارووال سمیت متعدد اضلاح میں ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کی ہوئی ہے جبکہ اسموگ سے متاثرہ علاقوں میں عدالتیں اور بینک بھی بند کر دیے گئے تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
انڈسٹری کا پہیہ چلانے کیلئے توانائی کی قیمتوں میں کمی اشد ضروری ہے، عاطف اکرام
صوبائی وزیر سے ایوان صنعت و تجارت ساہیوال کے وفد کی ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر