Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ایم ایف کا منی لانڈرنگ اور مشکوک ٹرانزکشنز پر سخت پالیسی بنانے کا مطالبہ

Now Reading:

آئی ایم ایف کا منی لانڈرنگ اور مشکوک ٹرانزکشنز پر سخت پالیسی بنانے کا مطالبہ
آئی ایم ایف

آئی ایم ایف کا منی لانڈرنگ اور مشکوک ٹرانزکشنز پر سخت پالیسی بنانے کا مطالبہ

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے درآمدات کی آڑ میں منی لانڈرنگ اور مشکوک ٹرانزکشنز پر سخت پالیسی بنانے کا مطالبہ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 71 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کیلئے مذاکرات کا آج چھٹا روز ہے جس میں آج بھی آئی ایم ایف کا ایک نیا مطالبہ سامنے آیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اینٹی منی لانڈنگ اور مشکوک ٹرانزکشنز پر اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر حکام کے آئی ایم ایف مشن سے مذاکرات ہوئے اور ایف بی آر نے ٹیکس کرائم پر ستمبر تک رپورٹ اور آئی ایم ایف مشن کو بریفنگ بھی دی۔

ایف بی آر نے بریفنگ میں بتایا کہ منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے پر ملوث عناصر کے اکاؤنٹس بلاک، سخت سزائیں اور کڑی نگرانی کی جاتی ہے۔

آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک ٹیکس کرائم اور مشکوک ٹرانزکشنز کیلئے واضح پالیسی بنائے، آئندہ بجٹ میں مشکوک ٹرانزکشنز کیلئے مزید سخت سزائیں فنانس بل میں منظور کرائی جائیں اور مشکوک ٹرانزکشنز میں اگر منی لانڈرنگ کے عناصر ہیں تو قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

Advertisement

 آئی ایم ایف نے تجویز دی کہ منی لانڈرنگ میں ملوث عناصر کے مکمل چین کو توڑا جائے، ٹیکس کرائم کو روکا جائے، منی لانڈرنگ کے خاتمے کیلئے ایف بی آر کی استعداد بڑھائی جائے اور انفورسمنٹ کو نظام کو سخت کیا جائے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ٹیکس سے استثنیٰ شعبوں میں درآمدات کی آڑ میں منی لانڈرنگ کو روکنے کیلئے ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کے اقدامات ناکافی ہیں۔

دوسری جانب آئی ایم ایف نے قرض کے کوٹے سے متعلق اصلاحات تجویز کر دی ہیں، جس کی حتمی منظوری 15 دسمبر کو آئی ایم ایف کا بورڈ آف گورنرز دے گا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ کوٹے میں اضافے سے پاکستان کو بھی فائدہ ہو سکتا ہے، قرض کیلئے کوٹہ بڑھ جانے سے پاکستان اگلے پروگرام میں فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ قرض پروگرام ختم ہونے کے بعد اگلے قرض پروگرام میں کوٹہ بڑھ سکتا ہے، پاکستان کوٹہ بڑھنے سے چھ سے نو ارب ڈالر کا قرض لے سکتا ہے۔

گزشتہ روز آئی ایم ایف نے ریٹیلرز، ایگریکلچر اور رئیل اسٹیٹ پر ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Advertisement

اس سے قبل آئی ایم ایف کی جانب سے مذاکرات میں ٹیوب ویل صارفین کے لیے بجٹ سبسڈی ختم کرنے کا نیا مطالبہ کیا گیا تھا اور ٹیوب ویل کے لیے سولرائزیشن اسکیم کی تجویز پیش کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد پاکستان پہنچا، جن میں 8 افراد شامل تھے جو اقتصادی جائزہ کیلئے پاکستان پہنچے تھے، مذاکرات میں وزارت خزانہ میں قائم آئی ایم ایف آفس کے 2 لوگ شریک ہوں گے، مجموعی طور پر 10 افراد 15 تاریخ تک پاکستانی معاشی ٹیم سے مذاکرات کریں گے۔

آئی ایم ایف وفد سے اقتصادی جائزے پر مذاکرات کیلئے وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ مرتب کر لی، 11 وزارتوں اور اتھارٹیز کی طے شدہ اہداف پر مکمل عملدرآمد اور جزوی عملدرآمد رپورٹ بھی تیار کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ، ایف بی آر، وزارت انرجی، وزارت پٹرولیم نے اہداف پر عملدرآمد کیا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، وزارت منصوبہ بندی، پیپرا نے بھی اہداف مکمل کیے، آئی ایم ایف کیساتھ کامیاب اقتصادی جائزہ مکمل ہونے پر 71 کروڑ ڈالر کی قسط ملے گی۔

بعدازاں نگران وفاقی وزیر شمشاد اختر نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام اداروں نے اہداف پر عملدرآمد کیا، کارکردگی اطمینان بخش ہے۔

انکا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مثبت طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ معاشی ٹیم مذاکرات میں مصروف عمل ہے، ہ دعا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات اچھے انداز سے کامیاب ہو جائیں۔

Advertisement

نگران وزیر خزانہ نے مزید کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ میری اور معاشی ٹیم کی میٹنگز بہتر ہوئی ہیں، پالیسی سطح کے مذاکرات میں خود شرکت کروں گی۔

 

 

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انڈسٹری کا پہیہ چلانے کیلئے توانائی کی قیمتوں میں کمی اشد ضروری ہے، عاطف اکرام
صوبائی وزیر سے ایوان صنعت و تجارت ساہیوال کے وفد کی ملاقات
موبائل فونز، گاڑیوں اور بعض غذائی اشیاء کی درآمد میں اضافہ
بار بار درخواست نہیں کی جاتی لیکن اینٹ کا جواب پتھر سے دینا چاہیے، علی امین گنڈاپور
کراچی: گورنر ہاؤس کے باہر لگا گھنٹہ غائب
اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت 22 مئی تک ملتوی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر