Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نواز شریف ہی ملک کے اگلے وزیر اعظم ہیں، مریم اورنگزیب

Now Reading:

نواز شریف ہی ملک کے اگلے وزیر اعظم ہیں، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب

نواز شریف ہی ملک کے اگلے وزیر اعظم ہیں، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف ہی ملک کے اگلے وزیر اعظم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے عدالت میں حاضری سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن 8 فروری کو ہی ہونگے، ن لیگ الیکشن کیلئے تیار ہے، نواز شریف کو 7 سال بعد انصاف مل رہا ہے، سربراہ پی ٹی آئی ریاستی دہشتگردی کے احکامات دیتے تھے، ہم نے نام ہی پیٹرول بم کا انکی توسط سے سنا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم نے دن دیہاڑے ریاستی دہشتگردی انکی ہی دیکھی تھی، میں نے کسی جج سے ایسی کوئی گفتگو نہیں کی، میں نے ریاست کے خلاف کوئی ایسا کام نہیں کیا اسی لیے آج پیش ہوئی ہوں، سائفر والے حساس معاملے پر کھیل رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسروں کو دہشتگرد کہنے والا خود 9 مئی کا مجرم ہے، شہدا کے مجسمے سڑکوں پر پھینکے گئے، اسپتال اسکول مساجد جلائی گئیں، پاکستان کے دوستوں کو ناراض کیا گیا، خود ڈاکے ڈالتے رہے، نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، ملک نواز شریف کی قیادت میں معاشی استحکام پائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج سربراہ پی ٹی آئی کو مہنگائی کا نہیں عوام کو سامنا ہے، کہتے ہیں 190 ملین پاؤنڈ واپس آگیا، رقم تو قومی خزانے میں آنی تھی، 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کا پیسہ سربراہ پی ٹی آئی کی جیب میں آیا، کہتے ہیں 9 مئی کا واقعہ نواز شریف نے کرایا ہے، کیا نواز شریف آپکی بہنوں اور بھانجے کو ہدایت دے رہے تھے، کیا جناح ہاؤس کو جلانے کی ہدایت نواز شریف نے دی تھی۔

Advertisement

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے گئے۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے ریاست مخالف تقاریر کیس پر مریم اورنگزیب کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی۔

لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔

عدالت نے کیس کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی کر دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 15 فی صد رہنے کا امکان
وزیراعلیٰ پنجاب نے این ایس آئی ٹی سٹی منصوبے کا افتتاح کر دیا
 بلوچستان: 100 ڈیم منصوبے میں بڑے پیمانے پر بےقاعدگیاں
کے ٹی سی نے ’پاکستان سگریٹ مارکیٹ اسسمنٹ 2024‘ رپورٹ جھوٹ اور من گھڑت قرار دے دی
جس نے پاکستان کو تباہ وبرباد کیا اس کا احتساب ہونا چاہیے، نواز شریف
صدر مملکت کی شہید میجر بابر خان کے گھر آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر