Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر صدر مملکت کا پیغام

Now Reading:

معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر صدر مملکت کا پیغام
صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 3 دسمبر، معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔

صدر پاکستان عارف علوی نے آج منائے جانے والے معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ ہمیں معذور افراد کو ان کی صلاحیتوں کی بنیاد پر جامع تعلیم، صحت کی سہولیات اور روزگار فراہم کر کے ان کے لیے سازگار اور دوستانہ ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

عارف علوی نے حکومتی اداروں اور سول سوسائٹی پر زور دیا ہے کہ وہ معذور افراد کو زندگی کے تمام شعبوں میں شامل کرنے کے لیے خصوصی کوششیں کریں۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان معذور افراد کے کامیابی کے سفر میں رکاوٹ بننے والی سماجی رکاوٹوں کو ختم کرنے کے اپنے مشن کے لیے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ آج دنیا بھر میں معذور افراد کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، پاکستان میں بسنے والے تقریباً ساڑھے تین کروڑ معذور عوام جنہیں اسپیشل پرسن کہا جاتا ہے، ان کے ساتھ حکومت معاشرے، اداروں اور اپنوں کا سلوک بد ترین ہے۔

Advertisement

انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان میں 76سال گزرنے کے بعد بھی معذور افراد کا مستقبل تاریک نظر آتا ہے کہ ہر طرف ہم معذور افراد کو سڑکوں اور چوراہوں پر بھیک مانگتے ہی دیکھتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 15 فی صد رہنے کا امکان
وزیراعلیٰ پنجاب نے این ایس آئی ٹی سٹی منصوبے کا افتتاح کر دیا
 بلوچستان: 100 ڈیم منصوبے میں بڑے پیمانے پر بےقاعدگیاں
کے ٹی سی نے ’پاکستان سگریٹ مارکیٹ اسسمنٹ 2024‘ رپورٹ جھوٹ اور من گھڑت قرار دے دی
جس نے پاکستان کو تباہ وبرباد کیا اس کا احتساب ہونا چاہیے، نواز شریف
صدر مملکت کی شہید میجر بابر خان کے گھر آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر