Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جو پارٹی حدود پار کرے گی اسکا انجام اچھا نہیں ہوگا، خواجہ آصف

Now Reading:

جو پارٹی حدود پار کرے گی اسکا انجام اچھا نہیں ہوگا، خواجہ آصف

یکطرفہ فیصلے ہم پر مسلط نہیں کیے جا سکتے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جو پارٹی حدود پار کرے گی تو اسکا انجام اچھا نہیں ہوگا۔

وفاقی وزیر خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیشتگردی کے خلاف پاک فوج شہادتیں دے رہی ہیں، پاک فوج کے افسران کی دو شہادتیں ہوئی، یہ شہداء ہمارے محسن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چند ماہ سے دہشت گردی کا زور ہے اس جنگ سے متحد حکومت ہی لڑ سکتی ہے، اگر فتنہ ہو گا تو یہ جنگ ہر گلی محلے میں پھیلے گی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ایک سیاسی پارٹی نے سوشل میڈیا پر ان شہادتوں کا مذاق اڑایا ہے، انہوں نے ان افسران کو آر او سے تشبیہ دی ہے، عوامی ردعمل پر ان ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کر دیا گیا، الیکشن کے اختلافات میں شہداء کا مذاق اڑانا اس سے گھٹیا حرکت کچھ نہیں ہو سکتی۔

انکا کہنا تھا کہ ہمارے سیکیورٹی اداروں نے دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دی ہیں، شہیدوں کے خون سے اس ملک کا دفاع مضبوط رکھا گیا ہے۔

Advertisement

وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی کی شناخت ختم ہو چکی ہے، اس پارٹی کو کون چلا رہا ہے کوئی پتہ نہیں، یہ آئی ایم ایف کے دفتر کے باہر احتجاج کرتے ہیں، چٹھیاں لکھتے ہیں ان کو قرضہ نہ ملے، یہ ملک کی معیشت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ انہوں نے اسمبلی میں غزہ کے خلاف ووٹ دیا، یہ دشمنی میں کس حد تک چلے گئے ہیں، امت مسلمہ پر اس وقت قیامت ٹوٹی ہوئی ہے، یہ فلسطین میں شہادتوں کے خلاف آوازیں بلند کر رہے ہیں، 75 سالہ دور میں ایسا کسی سیاسی پارٹی نے رویہ نہیں اپنایا، اسٹیبلشمنٹ سے اختلافات رہے ہیں لیکن اس رویہ کسی نے نہیں اپنایا۔

انہوں نے کہا کہ جنگوں میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی رہی ہے، تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جس نے شہیدوں کے خلاف آواز اٹھائی، ان کا اقتدار اپنی کرتوتوں کی وجہ سے گیا، ان کی اپنی صفوں میں پھوٹ ہے انہیں اپنے لیڈر کا نہیں پتہ، ایک تماشہ انہوں نے لگایا ہوا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جو پارٹی حدود پار کرے گی تو اسکا انجام اچھا نہیں ہوگا، ایسے ہتھکنڈوں سے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی ادارہ صحت نے ملٹی نیشنل تمباکو کمپنیوں کے دعووں کی تردید کر دی
سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوروں کو نہیں چھوڑیں گے، خواجہ آصف
وزیراعظم شہبازشریف ایرانی صدرکی نمازجنازہ میں شرکت کریں گے
پی ٹی آئی کے رہنما رؤف حسن نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی
وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ اجلاس
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق نہ ہوسکا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر