Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رمضان ریلیف پیکج کے تحت ہر مستحق کو 13 ہزار روپے دیے جائیں گے، وزیراعظم

رواں سال رمضان ریلیف پیکج کے تحت 38 ارب روپے مختص کیےگئے ہیں

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ رمضان ریلیف پیکج کے تحت ہرمستحق خاندان کو بلا امتیازاوربلاتفریق 13 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

اسلام آباد میں رمضان ریلیف پیکج 2026 کے اجراء کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب میں بٹن دبا کررمضان ریلیف پیکج 2026 کا باقاعدہ اجراء کردیا، جس کے ساتھ ہی مستحقین کے بینک اکاؤنٹس میں رقوم کی منتقلی کاسلسلہ شروع کردیاگیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے بابرکت مہینےکی آمد آمد ہے اس بابرکت ماہ میں مسلمان دکھی انسانیت کے لیے اپنے وسائل تقسیم کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ماضی میں رمضان میں عوام کوریلیف کی فراہمی فرسودہ نظام کوختم کردیا، رمضان المبارک میں پہلے یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے ریلیف فراہم کیا جاتا تھا، جہاں اشیاء خوردونوش کامعیارانتہائی ناقص تھا، جبکہ یوٹیلٹی اسٹورزسےاشیاءکی خریداری کاعمل بھی تکلیف دہ تھا، ہم نےگزشتہ سال اس فرسودہ نظام کوخیرآباد کہہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان ریلیف پیکج؛ وزیراعظم کی حکومتی کور ٹیم کی بہترین کارکردگی کی ستائش

اپنے خطاب میں شہبازشریف نے کہا گزشتہ سال رمضان میں ڈیجیٹل نظام کے ذریعےحقداروں کونقد رقوم منتقل کی گئیں، نئےنظام کومتعارف کرانےمیں بےشمار چیلنجز تھے جوکامیابی سے ہمکنارہوئے، عوام کی شکایات سننےاوران کےازالے کے لیے سیل قائم کیاگیا۔

انہوں کہا کہ رواں سال رمضان ریلیف پیکج کے تحت 38 ارب روپے مختص کیےگئے ہیں یہ رقم نہ صرف چاروں صوبوں بلکہ بلتستان اورآزاد کشمیرمیں مستحق خاندانوں میں تقسیم کی جائےگی۔

وزیراعظم  کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ سال رمضان میں 20 ارب کی رقم شفاف طریقے سے مستحقین میں بلاتاخیرتقسیم ہوئی، جبکہ رواں برس بھی مستحق خاندانوں کوبینک اکاؤنٹس اورڈیجیٹل والٹس کےذریعےادائیگیاں کی جائیں گی ہرمستحق خاندان کوبلاامتیازاوربلاتفریق13ہزارروپےدیےجائیں گے۔

شہبازشریف نے مزید کہا کہ وفاق کی سطح پریہ ریلیف فراہم کرنےکاایک بڑااقدام ہے، پروگرام کی تیاری میں تمام متعلقہ حکام کامشکورہوں، پروگرام پرمؤثرعملدرآمد کے لیے اس کاتواترسےجائزہ لوں گا۔